مجموعہ اشتہارات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 525 of 630

مجموعہ اشتہارات (جلد 2) — Page 525

مجموعه اشتہارات ۵۲۵ جلد دوم غلام محمد صاحب بگوی امام مسجد شاہی لاہور ، عبدالحق اور عبد الجبار کے برخلاف اسی اپنے پہلے فتوے پر قائم رہ کر ہمارے بیان مذکورہ بالا کی تصدیق کرتے ہیں اور صاف طور پر لکھتے ہیں کہ جو استفتاء پیش ہوا تھا اس میں کوئی شخص دھو کہ نہیں کھا سکتا تھا۔ فتوی دینے والے کو اس بات سے کام نہیں کہ فتوی زید کی نسبت پوچھا گیا ہے یا بکر کی نسبت اور ظاہر کیا کہ ہم اپنے فتوئی پر قائم ہیں سو اس وقت محض عبد الحق اور عبدالجبار غزنوی کی پُر خیانت کا رروائی کو عام لوگوں پر ظاہر کرنے کے لئے اس اشتہار کے ساتھ اس استفتاء کی نقل مع ان دونوں بزرگوں کے فتوے کے شامل کی جاتی ہے۔ فقط المشتهر خاکسار مرزاغلام احمد از قادیان مطبوعہ ضیاء الاسلام پر لیس قادیان تبلیغ رسالت جلد ۸ صفحه ۳۶ تا ۳۸) ۲۱ جنوری ۱۸۹۹ء تعداد اشاعت ۷۰۰