مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 445
مجموعه اشتہارات ۴۴۵ ⑪ جلد اول مسٹر عبداللہ آتھم صاحب وکیل ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب و دیگر عیسائیان کا بصورت مغلوب ہو جانے کے مسلمان ہو جانے کا وعدہ ہم اس وقت مسٹر عبد اللہ آتھم صاحب سابق اکسٹرا اسسٹنٹ حال پنشنز رئیس امرتسر کا وہ وعدہ ذیل میں لکھتے ہیں جو انہوں نے بحیثیت وکالت ڈاکٹر مارٹن کلارک صاحب و عیسائیان جنڈیالہ مسلمان ہونے کے لئے بحالت مغلوبیت کیا ہے۔ صاحب موصوف نے اپنے اقر رنامہ میں صاف صاف اقرار فرما دیا ہے کہ اگر وہ معقولی بحث کی رو سے یا کسی نشان کے دیکھنے سے مغلوب رہ جائیں تو دین اسلام اختیار کر لیں اور وہ یہ ہے۔ نقل خط مسٹر عبداللہ آتھم صاحب ۹ مئی ۱۸۹۳ء من مقام امرت سر جناب مرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان بجواب جناب کے حجۃ الاسلام متعلق بندہ کے عرض ہے کہ اگر جناب یا اور کوئی صاحب کسی صورت سے بھی یعنی به تحدی معجزه یا دلیل قاطع عقلی