مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 444
مجموعه اشتہارات マママ ۱۱۰ جلد اول اطلاع عام شیخ بٹالوی صاحب اشاعة السنة نے دو مرتبہ یہ پختہ عہد کیا تھا کہ میں اس خط کا جواب جو عربی تفسیر اور قصیدہ بالمقابل کے بارہ میں اس طرف سے بطور اتمام حجت کے لکھا گیا تھا فلاں فلاں تاریخ کو ضرور بھیج دوں گا تخلف نہیں ہوگا۔ اب ان دونوں تاریخوں پر سولہ دن اور گزر گئے اور خدا جانے ابھی کسی قدر گزرتے جائیں گے۔ شیخ صاحب کا بار بار وعدہ کرنا اور پھر توڑ نا صاف دلالت کر رہا ہے کہ وہ اب کسی مصیبت میں مبتلا ہو رہے ہیں اور تین روز کا ذکر ہے کہ ایک مجمل پیغام مجھ کو امرتسر سے پہنچا کہ بعض مولوی صاحب کہتے ہیں کہ اس مباحثہ میں اگر مسیح کی وفات حیات کے بارہ میں بحث ہوتی تو ہم اس وقت ضرور ڈاکٹر کلارک صاحب کے ساتھ شامل ہو جاتے۔ لہذا عام طور پر شیخ جی اور ان کے دوسرے رفیقوں کو اطلاع دی جاتی ہے بلکہ قسم دی جاتی ہے کہ یہ بخار بھی نکال لو۔ حیات وفات مسیح کے بارے میں ڈاکٹر کلارک صاحب کے ساتھ ضرور بحث ہوگی بیشک اس کی مدد کرو۔ وَاعْلَمُوا أَنَّ اللَّهَ يُخْزِي الْكَاذِبِينَ وَاخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ - ( یہ اشتہار سچائی کا اظہار بار اول مطبوعہ ریاض ہندا مرتسر کے صفحہ ۵ پر ہے ) (روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۷۴ )