مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 440 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 440

مجموعه اشتہارات (٧٠) جلد اول شیخ محمد حسین بٹالوی کی نسبت ایک پیشینگوئی شیخ محمد حسین ابو سعید کی آجکل ایک نازک حالت ہے۔ یہ شخص اس عاجز کو کافر سمجھتا ہے اور نہ صرف کافر بلکہ اس کے کفر نامہ میں کئی بزرگوں نے اس عاجز کی نسبت اکفر کا لفظ بھی استعمال کیا ہے۔ اپنے بوڑھے استاد نذر حسین دہلوی کو بھی اس نے اسی بلا میں ڈال دیا ہے سبحان اللہ ایک شخص اللہ جل شان اور اس کے رسول کریم صلی الله علیه وسلم پر ایمان رکھتا ہے اور پابند صوم وصلوٰۃ اور اہل قبلہ میں سے ہے اور تمام عملی باتوں میں ایک ذرہ بھی کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا مخالف نہیں اس کو میاں بٹالوی صرف اس وجہ سے کافر بلکہ اکفر اور ہمیشہ جہنم میں رہنے والا قرار دیتا ہے کہ وہ حضرت مسیح علیہ السلام کو بموجب نص بین قرآن کریم فَلَمَّا تَوَ فَيْتَنِي کے فوت شدہ سمجھتا ہے۔ اور بموجب پیشین گوئی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کہ مسیح موعود اسی امت میں سے ہوگا اپنے گر متواتر الہامات اور قطع نشانوں کی بناء پر اپنے تئیں مسیح موعود ظاہر کرتا ہے۔ اور میاں بٹالوی بطور افتراء کے یہ بھی کہتا ہے کہ گویا یہ عاجز ملائک کا منکر اور معراج نبوی کا انکاری اور نبوت کا مدعی اور معجزات کو بھی نہیں مانتا۔ سبحان اللہ کا فرٹھہرانے کے لئے اس بیچارے نے کیا کچھ افتراء کئے ہیں۔ انہیں غموں میں مر رہا ہے کہ کسی طرح ایک مسلمان کو تمام خلق اللہ کا فر سمجھ لے۔ بلکہ عیسائیوں اور یہودیوں سے بھی کفر میں بڑھ کر قرار دیوے۔ دیکھنے والے کہتے ہیں کہ اب اس شخص کا بہت ہی بُرا حال ہے۔ اگر کسی کے منہ ل المائدة: ۱۱۸ کے مطابق ایڈیشن اول ۔ یہ سہو کتابت ہے صحیح لفظ قطعی ہے ۔ (ناشر)