مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 441
مجموعه اشتہارات ۴۴۱ جلد اول سے نکل جائے کہ میاں کیوں کلمہ گوؤں کو کافر بناتے ہو کچھ خدا سے ڈرو تو دیوانہ کی طرح اس کے گرد ہو جاتا ہے اور بہت سی گالیاں اس عاجز کو نکال کر کہتا ہے کہ وہ ضرور کافر اور سب کافروں سے بدتر ہے۔ در ہم اس کے خیر خواہوں سے ملتی ہیں کہ اس نازک وقت میں ضرور اس کے حق میں دعا کریں۔ اب کشتی اس کی ایک ایسے گرداب میں ہے جس سے جان بر ہونا بظا ہر محال معلوم ہوتا ہے۔ وَ إِنِّي رَأَيْتُ أَنَّ هَذَا الرَّجُلُ يُؤْمِنُ بِإِيْمَانِي قَبْلَ مَوْتِهِ وَرَأَيْتُ كَأَنَّهُ تَرَكَ قَوْلَ التَّكْفِيرِ وَ تَابَ - وَ هَذِهِ رُؤْيَايَ وَ اَرْجُو أَنْ يَجْعَلَهَا رَبِّي حَقًّا وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى راق خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۴۰ مئی ۱۸۹۳ء یہ اشتہار حجة الاسلام با راول مطبوعہ ریاض ہند امر تسر ۱۸ مئی ۱۸۹۳ء کے صفحہ ۲۱ ۲۲ پر ہے ) (روحانی خزائن جلد ۶ صفحه ۵۹،۵۸)