مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 416
مجموعه اشتہارات ١٦ جلد اول کرتا ہے جو صادقین کی تائید کے لیے اس کی عادت ہے اگر چہ دل میں اس وقت یہ خیال بھی آتا ہے کہ ایسا نہ ہو کہ آپ اس صاف اقرار کے بعد رسالہ میں کچھ اور کا اور لکھ ماریں، لیکن پھر اس بات سے تسلی ہوتی ہے کہ ایسے صاف اور کھلے کھلے اقرار کے بعد کہ میں نے آپ کی ہر ایک بات مان لی ہے، ہر گز ممکن نہیں کہ آپ گریز کی طرف رخ کریں اور اب آپ کے لیے یہ امر ممکن بھی نہیں ۔ کیونکہ آپ ان شرائط پیش کردہ کو بغیر اس عذر کے کہ ان کی انجام دہی کی مجھ میں لیاقت نہیں اور کسی صورت سے چھوڑ نہیں سکتے اور خود جیسا کہ آپ اپنے اس خط میں قبول کر چکے ہیں کہ میں نے ہر ایک بات مان لی تو پھر ماننے کے بعد انکار کرنا خلاف وعدہ ہے۔ مجھے اس بات سے بھی خوشی ہوئی کہ میری تحریر کے موافق آپ مباہلہ کے لیے بھی تیار ہیں اور اپنی ذات کی نسبت کوئی نشان بھی دیکھنا چاہتے ہیں ۔ سبحان اللہ اب تو آپ کچھ رُخ پر آگئے اگر رسالہ میں کچھ نئے پتھر نہ ڈال دیں۔ مگر کیونکر ڈال سکتے ہیں۔ آپ کا یہ فق ۔ آپ کا یہ فقرہ کہ میں آپ کی ہر ایک بات کی اجابت کے لیے مستعد ہوں ۔ طیار ہوں۔ حاضر ہوں۔ صاف خوشخبری دے رہا ہے کہ آپ نے میری ہر ایک بات اور ہر ایک شرط کو سچے دل سے مان لیا ہے۔ اب میں مناسب دیکھتا ہوں کہ اس خوشخبری کو چھپایا نہ جائے بلکہ چھپوایا جائے ۔ اس لئے معہ آپ کے خط کے اس خط کو چھاپ کر آپ کی خدمت میں نذر کرتا ہوں ۔ اور ایفاءِ وَعْدَہ کا منتظر ہوں ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى الراق خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۱۹ را پریل ۱۸۹۳ء منکرین کے ملزم کرنے کے لئے ایک اور پیشگوئی ۔ خاص کر شیخ محمد حسین بٹالوی کی توجہ کے لائق ہے ۲۰ را پریل ۱۸۹۳ء سے چار مہینہ پہلے صفحہ ۲۲۶۔ آئینہ کمالات اسلام میں بقید تاریخ شائع ہو چکا ہے کہ خدا تعالیٰ نے ایک اور بیٹے کا اس عاجز سے وعدہ کیا ہے جو عنقریب پیدا ہو گا ۔ اس پیشگوئی