مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 417
مجموعه اشتہارات ۴۱۷ جلد اول کے الفاظ یہ ہیں ۔ سَيُولَدُ لَكَ الْوَلَدُ وَ يُدْنى مِنْكَ الْفَضْلُ إِنَّ نُورِى قَرِيبٌ ۔ زندگی ترجمہ ۔ یعنی عنقریب تیرے لڑکا پیدا ہوگا۔ اور فضل تیرے نزدیک کیا جائے گا ۔ یقیناً میراثور قریب ہے۔ سو آج ۲۰ ر اپریل ۱۸۹۳ء کو وہ پیشگوئی پوری ہوگئی ۔ یہ تو ظاہر ہے کہ انسان کو خود اپنی کا اعتبار نہیں ۔ چہ جائیکہ یقینی اور قطعی طور پر یہ اشتہار دیوے کہ ضرور عنقریب اُس کے گھر میں بیٹا پیدا ہوگا۔ خاص کر ایسا شخص جو اس پیشگوئی کو اپنے صدق کی علامت ٹھہراتا ہے۔ اور تحدی کے طور پر پیش کرتا ہے۔ اب چاہیے کہ شیخ محمد حسین اس بات کا بھی جواب دیں کہ یہ پیشگوئی کیوں پوری ہوئی۔ کیا یہ استدراج ہے یا نجوم ہے یا اٹکل ہے۔ اور کیا سبب ہے کہ خد تعالی بقول آپ کے ایک دجال کی ایسی پیشگوئیاں پوری کرتا جاتا ہے جن سے اُس کی سچائی کی تصدیق ہوتی ہے۔ الراق خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور ۲۷۲۰ ( یہ اشتہار کے دو صفحوں پر ہے ) ( مطبوعہ پنجاب پریس سیالکوٹ ) تبلیغ رسالت جلد ۳ صفحه ۲۲ تا ۲۵)