مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 18 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 18

مجموعه اشتہارات ۱۸ جلد اول L اس قدر تاکید مزید کے اس طرف متوجہ نہیں ہوں گے اور دلائل ثبوت تناسخ کے فلسفہ متدعو یہ وید سے پیش نہیں کریں گے یا در صورت عاری ہونے وید کے ان دلائل سے اپنی عقل سے جواب نہیں دیں گے تو ابطال تناسخ کی ہمیشہ کے لیے ان پر ڈگری ہو جائے گی اور نیز دعوئی وید کا کہ گویا وہ تمام علوم وفنون پر متضمن ہے محض بے دلیل اور باطل ٹھہرے گا اور بالآخر بغرض توجہ دہانی یہ بھی گزارش ہے کہ میں نے جو قبل اس سے فروری ۱۸۷۸ء میں ایک اشتہار تعدادی پاسور میں پیہ بابطال مسئلہ تناسخ دیا تھا وہ اشتہا ر اب اس مضمون سے بھی بعینہ متعلق ہے اگر پنڈت کھڑک سنگھ صاحب یا کوئی اور صاحب ہمارے تمام دلائل کو نمبر وار جواب دلائل مندرجہ وید سے دے کر اپنی عقل سے توڑ دیں گے تو بلا شبہ رقم اشتہار کے مستحق ٹھہریں گے اور بالخصوص بخدمت کھڑک سنگھ صاحب کہ جن کا یہ دعوی ہے کہ ہم پانچ منٹ میں جواب دے سکتے ہیں یہ گزارش ہے کہ اب اپنی اس استعداد علمی کو رو بروئے فضلائے نامدار ملت مسیحی اور برہمو سماج کے دکھلا دیں اور جو جو کمالات ان کی ذات سامی میں پوشیدہ ہیں منصہ ظہور میں لاویں ورنہ عوام کا لانعام کے سامنے دم زنی کرنا صرف ایک لاف گزاف ہے اس سے زیادہ نہیں۔ الراقم: مرزاغلام احمد رئیس قادیان ( منقول از حضرت اقدس کی پُرانی تحریریں حصہ اول صفحه ۱ تا ۳ مطبوعہ ۳۰ رمئی ۱۸۹۹ء ۔ مرتبہ ایڈیٹر الحکم ) (روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳ تا ۶ ) لے یہ اشتہار سفیر ہند مورخہ ۹ رفروری ۱۸۷۸ ء کا ہے جو باوجود تلاش کے نہیں ملا ۔ ( مؤلف )