مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 19 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 19

مجموعه اشتہارات ۱۹ V جلد اول اشتہار بغرض استعانت و استظهار از انصاردین محمد مختار صلی اللہ علیہ وعلی آلہ الابرار اخوان دیندار و مومنین غیرت شعار و حامیان دین اسلام و تبعین سنت خیر الا نام پر روشن ہو کہ اس خاکسار نے ایک کتاب متضمن اثبات حقانیت قرآن و صداقت دینِ اسلام ایسی تألیف کی ہے جس کے مطالعہ کے بعد طالب حق سے بحر قبولیت اسلام اور کچھ بن نہ پڑے۔ اور اس کے جواب میں قلم اٹھانے کی کسی کو جرات نہ ہو سکے۔ اس کتاب کے ساتھ اس مضمون کا ایک اشتہار دیا جاوے گا کہ جو شخص اس کتاب کے دلائل کو توڑ دے ومع ذالک اس کے مقابلہ میں اسی قدر دلائل یا ان کے نصف یا ثلث یا ربع یا خمس سے اپنی کتاب کا (جس کو وہ الہامی سمجھتا ہے ) حق ہونا یا اپنے دین کا بہتر ہونا ثابت کر دکھائے اور اس کے کلام یا جواب کو میری شرائط مذکورہ کے موافق تین منصف ( جن کو مذہب فریقین سے تعلق نہ ہو ) مان لیں تو میں اپنی جائداد تعدادی دس ہزار روپیہ سے ( جو میرے طرور قبضہ و تصرف میں ہے ) دستبردار ہو جاؤں گا اور سب کچھ اس کے حوالہ کر دوں گا۔ اس باب میں جس طرح کوئی چاہے اپنی اطمینان کرلے۔ مجھ سے تمسک لکھا لے یا رجسٹری کرا لے اور میری جائداد منقولہ و غیر منقولہ کو آکر بچشم خود دیکھ لے۔ باعث تصنیف اس کتاب کے پنڈت دیانند صاحب اور ان کے اتباع ہیں جو اپنی امت کو آریہ سماج کے نام سے مشہور کر رہے ہیں اور بجز اپنے وید کے حضرت موسیٰ اور حضرت عیسی مسیح