مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 284
مجموعه اشتہارات ۲۸۴ جلد اول کی وجہ سے ہزار ہا مسلمانوں میں بدظنی کا فتنہ برپا ہو گیا ہے۔ لہٰذا آپ پر فرض ہے کہ مجھ سے اس بات کا تصفیہ کر لیں کہ آیا ایسا عقیدہ رکھنے میں میں نے قرآن اور حدیث کو چھوڑ دیا ہے یا آپ ہی چھوڑ بیٹھے ہیں۔ اور اس قدر تو خود میں مانتا ہوں کہ اگر میرا دعویٰ مسیح موعود ہونے کا مخالف نصوص بینہ قرآن و حدیث ہے اور دراصل حضرت عیسی ابن مریم آسمان پر زنده بحسد و العنصری موجود ہیں جو پھر کسی وقت زمین پر اتریں گے تو گو یہ میرا دعویٰ ہزار الہام سے مؤید اور تائید یافتہ ہو اور گونہ صرف ایک نشان بلکہ لاکھ آسمانی نشان اس کی تائید میں دکھاؤں تا ہم وہ سب ہیچ ہے۔ کیونکہ کوئی امر اور کوئی دعوئی اور کوئی نشان مخالف قرآن اور احادیث صحیحہ مرفوعہ ہونے کی حالت میں قابل قبول نہیں۔ اور صرف اس قدر مانتا ہوں بلکہ اقرار صیح شرعی کرتا ہوں کہ اگر آپ یا حضرت!! ایک جلسہ ء بحث مقرر کر کے میرے دلائل پیش کردہ جو صرف قرآن اور احادیث صحیحہ کی رُو سے بیان کروں گا توڑ دیں اور ان سے بہتر دلائل حیات مسیح ابن مریم پر پیش کریں اور آیات صریحیہ بینہ قطعیة الدلالت اور احادیث صحیحہ مرفوعہ متصلہ کے منطوق سے حضرت مسیح ابن مریم کا بجسده العنصر ی زندہ ہونا ثابت کر دیں تو میں آپ کے ہاتھ پر تو بہ کروں گا اور تمام کتا ہیں جو اس مسئلے کے متعلق تالیف کی ہیں جس قدر میرے گھر میں موجود ہیں سب جلا دوں گا اور بذریعہ اخبارات اپنی توبہ اور رجوع کے بارے میں عام اطلاع دے دوں گا۔ وَلَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى كَاذِبٍ يَخْفَى فِي قَلْبِهِ مَا يَخَافُ بَيَانَ لِسَانِهِ ۔ مگر یہ بھی یاد رکھیئے کہ اگر آپ مغلوب ہو گئے اور کوئی صریحة الدلالت آیت اور حدیث صحیح مرفوع متصل پیش نہ کر سکے تو آپ کو بھی اپنے اس انکار شدید سے تو بہ کرنی پڑے گی ۔ وَ اللهُ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ ۔ اب میں یا حضرت !! آپ کو اس رب جلیل تعالی و تقدس کی قسم دیتا ہوں ۔ جس نے آپ کو پیدا کر کے اپنی بے شمار نعمتوں سے ممنون فرمایا کہ اگر آپ کا یہی مذہب ہے کہ قرآن کریم میں مسیح ابن مریم کی زندگی کے بارے میں آیات صریحہ بینه قطعية الدلالت موجود ہیں اور ان کی تائید میں احادیث صحیحہ مرفوعہ متصلہ اپنے منطوق سے شہادت دیتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کو میرے الہامی دعوے کی نسبت مومنا نہ حُسن ظن کو الوداع کہہ کر سخت انکار کرنا پڑا تو اس خداوند کریم سے ڈر کر جس کی میں نے ابھی آپ کو قسم دی ہے