مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 271 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 271

مجموعه اشتہارات ۲۷۱ جلد اول جائے ہم بحث نہیں کریں گے ۔ آپ کو اُس وقت یہ خیال نہ آیا کہ ہم نے تو بلانے کے لئے تار بھیجی تھی۔ اور یہ بھی ایک خط میں لکھا تھا کہ ہمیں ازالہ اوہام کے دیکھنے کی ضرورت نہیں ۔ اور یہ بھی بار بار ظاہر کر دیا تھا کہ یہ شخص باطل پر ہے۔ اب ازالہ اوہام کی ضرورت کیوں پڑگئی۔ تار کے ذریعہ سے یہ پیغام پہنچانا کہ آؤ ورنہ شکست یافتہ سمجھے جاؤ گے اور حِسّی فی الله اخویم حکیم نوردین صاحب پر ناحق یہ الزام لگانا کہ وہ ہمارے مقابلہ سے بھاگ گئے اور پھر درخواست بحث پر ازالہ اوہام یاد آ جانا عجیب انصاف ہے۔ مولوی صاحب دعوئی اس عاجز کا سن چکے تھے ۔ فتح اسلام اور توضیح مرام کو دیکھ چکے تھے اب صرف قرآن اور حدیث کے ذریعہ سے بحث تھی جس کو مولوی صاحب نے وعدہ کر کے پھر ٹال دیا۔ یہ اشتہار ضمیمه ازالہ اوہام حصہ دوم با ر اول مطبوعہ ریاض ہندا مرتسر کے صفحہ ۱۴ تا ۱۶ پر ہے ) (روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۳۴ تا ۶۳۶)