مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 272 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 272

مجموعه اشتہارات ۲۷۲ جلد اول اطلاع بعض دوستوں کے خط پہنچے کہ جیسے مولوی ابو سعید محمد حسین صاحب بٹالوی بعد مباحثہ شہر لودیانه سے حکماً نکالے گئے ہیں یہی حکم اس عاجز کی نسبت ہوا ہے سو واضح رہے کہ یہ افواہ سرا سر غلط ہے۔ ہاں یہ سچ ہے کہ مولوی محمد حسین صاحب بٹالوی اپنی وحشیانہ طرز بحث کی شامت سے لودہانہ سے شہر بدر کئے گئے لیکن اس عاجز کی نسبت کوئی حکم اخراج صادر نہیں ہوا چنانچہ ذیل میں نقل مراسلہ صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر لودھیا نہ لکھی جاتی ہے۔ از پیشگاہ مسٹرڈ بلیو چوس صاحب بہادر ڈ پٹی کمشنر لودہیانہ میرزا غلام احمد صاحب رئیس قادیان سلامت چٹھی آپ کی مورخہ دیروزہ موصول ملاحظہ و سماعت ہو کر بجوابش تحریر ہے کہ آپ کو بمتابعت وملحوظیت قانون سرکاری لودر ہیانہ میں ٹھہرنے کے لیے وہی حقوق حاصل ہیں جیسے کہ دیگر رعایا تابع قانون سرکار انگریزی کو حاصل ہیں ۔ المرقوم ۶ راگست ۱۸۹۱ء جیسے کہ عاما دستخط صاحب ڈپٹی کمشنر بہادر یہ اشتہا ر ازالہ اوہام حصہ دوم با راول مطبوعہ ریاض ہند پر لیس امرتسر کے ٹائٹل کے صفحہ آخر پر ہے ) (روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۳۷)