مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 268 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 268

مجموعه اشتہارات ۲۶۸ جلد اول بات میں زیادہ ہے۔ کیا انجیل اس بات کی گواہی نہیں دیتی کہ ابراہیم زندہ ہے؟ بلکہ لعاذ بھی ؟ پھر مسیح لعاذر سے اپنی زندگی میں کس بات میں زیادہ ہے۔ اگر آپ لوگ تحقیق سے نوشتوں کو دیکھیں تو آپ کو اقرار کرنا پڑے گا کہ کسی بات میں زیادہ نہیں۔ اگر آپ لوگ اس بارہ میں میرے ساتھ بحث کرنا چاہیں تو مجھے اس ذات کی قسم ہے جس کے ہاتھ میں میری جان ہے کہ میں اس بحث میں مغلوب ہونے کی حالت میں حتی الوسع اپنے ہر یک تاوان کو جو آپ لوگ تجویز کریں دینے کو طیا رہوں بلکہ اپنی جان بھی اس راہ میں فدا کرنے کو حاضر ہوں ۔ خداوند کریم نے میرے پر کھول دیا ہے کہ در حقیقت عیسی بن مریم فوت ہو گیا اور اب فوت شدہ نبیوں کی جماعت میں داخل ہے۔ سو آؤ دین اسلام اختیار کرو۔ وہ دین اختیار کرو جس میں حَتَّی لَا يَمُوت کی پرستش ہو رہی ہے نہ کسی مردہ کی ۔ جس پر کامل طور پر چلنے سے هر یک محب صادق خود مسیح ابن مریم بن سکتا ہے۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المش غلام احمد قادیانی ۳ ستمبر ۱۸۹۱ء تهر یہ اشتہا ر ازالہ اوہام حصہ دوم با ر اول مطبوعہ ریاض ہند امرتسر کے صفحہ ۹۴۶ تا ۹۴۸ پر ہے ) (روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۲۶)