مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 267
مجموعه اشتہارات ۲۶۷ ۶۸ جلد اول اشتہار نورالابصار صداقت آثار عیسائی صاحبوں کی ہدایت کے لیے يَا أَيُّهَا الْمُتَنَصِّرُونَ مَا كَانَ عِيسَى إِلَّا عَبْدٌ مِّنْ عِبَادِ اللَّهِ قَدْ مَاتَ وَدَخَلَ فِي الْمَوْتَى فَلَا تَحْسَبُوهُ حَيًّا بَلْ هُوَ مَيِّتٌ وَلَا تَعْبُدُوا مَيْتًا وَ انْتُمْ تَعْلَمُونَ اے حضرات عیسائی صاحبان ! آپ لوگ اگر غور سے اس کتاب ازالہ اوہام کو پڑھیں گے تو آپ پر نہایت واضح دلائل کے ساتھ کھل جائے گا کہ در حقیقت حضرت عیسی علیہ السلام اب زندہ موجود نہیں ہیں بلکہ وہ فوت ہو چکے اور اپنے فوت شدہ بزرگوں میں جاملے۔ ہاں وہ روحانی زندگی جو ابراہیم کو ملی ، اسحاق کو ملی ، یعقوب کو ملی، اسمعیل کو ملی اور بلحاظ رفع سب سے بڑھ کر ہمارے سید و مولی محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کو ملی ۔ وہی زندگی بلا تفاوت حضرت عیسی کو بھی ملی۔ اس بات پر بائبل سے کوئی دلیل نہیں ملتی کہ مسیح ابن مریم کو کوئی انوکھی زندگی ملی ۔ بلکہ اس زندگی کے لوازم میں تمام انبیاء شریک مساوی ہیں۔ ہاں باعتبار رفع کے اقرب الی اللہ مقام ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ہے۔ سواے حضرات عیسائی صاحبان ! آپ لوگ اب ناحق کی ضد نہ کریں ۔ مسیح ایک عاجز بندہ تھا جو فوت ہو گیا اور فوت شدہ لوگوں میں جاملا ۔ آپ لوگوں کے لئے یہی بہتر ہے کہ خدا تعالیٰ سے ڈریں اور ایک عاجز مخلوق کو خدا کہہ کر اپنی عاقبت خراب نہ کریں آپ لوگ ذرہ سوچیں کہ مسیح اس دوسرے عالم میں اوروں سے کس