مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 265 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 265

مجموعه اشتہارات ۲۶۵ ۶۷ جلد اول عالی ہمت دوستوں کی خدمت میں گزارش چونکه طبع کتاب ازالہ اوہام میں معمول سے زیادہ مصارف ہو گئے ہیں اور مالک مطبع اور کا تب کا حساب بے باق کرنے کے لئے روپیہ کی ضرورت ہے لہذا بخدمت جميع مخلص دوستوں کے التماس ہے کہ حتی الوسع اس کتاب کی خریداری سے بہت جلد مدد دیں۔ جو صاحب چند نسخے خرید سکتے ہیں وہ بجائے ایک کے اس قدر نسخے خرید لیں جس قدر ان کو خریدنے کی خدا داد مقدرت حاصل ہے اور اس جگہ اخویم مکرم مولوی حکیم نورالدین صاحب معالج ریاست جموں کی نئی امداد جو انہوں نے کئی نوٹ اس وقت بھیجے قابل اظہار ہے خدا تعالیٰ ان کو جزائے خیر بخشے ایسا ہی اخویم مکرم حکیم فضل دین صاحب بھیروی نے علاوہ اس تین سو روپے کے جو پہلے بھیجا تھا اب ایک سوزو پہیہ اور بھیج دیا نہایت خوشی کی بات ہے کہ حکیم فضل دین صاحب اپنے مخدوم مولوی حکیم نورالدین صاحب کے رنگ میں ایسے رنگین ہو گئے ہیں کہ نہایت اولی العزمی سے ایثار کے طور پر اُن سے اعلیٰ درجہ کے اعمال صالحہ صادر ہوتے نانچہ یہ سو روپیہ بعض زیورات کے فروخت سے محض ابْتِغَاءَ لِمَرْضَاتِ اللَّهِ بھیجا ہے۔ ہیں۔ بار جَزَاهُمُ اللَّهُ خَيْرَ الْجَزَاءِ سار اس جگہ اخویم مولوی مردان علی صاحب صدر محاسب دفتر سر کار نظام حیدر آباد دکن بھی ذکر کے لائق ہیں ۔ مولوی صاحب موصوف نے درخواست کی ہے کہ میرا نام سلسلہ بیعت کنندوں میں داخل کیا جاوے۔ چنانچہ داخل کیا گیا۔ اُن کی تحریرات سے نہایت محبت و اخلاص پایا جاتا ہے۔ وہ لکھتے ہیں