مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 264 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 264

مجموعه اشتہارات ۲۶۴ جلد اول بعثه تو ایسے شخص کو بھی بلا توقف ہزار روپیہ نقد دیا جاوے گالے المش خاکسار غلام احمد از لودهیانه محله اقبال گنج تهر یہ اشتہا ر ازالہ اوہام حصہ دوم با راول مطبوعہ ریاض ہند پریس امرت سر کے صفحہ ۹۱۷ تا ۹۲۱ پر ہے ) (روحانی خزائن جلد ۳ صفحه ۶۰۲ تا ۶۰۵) لے نوٹ فوت کے بعد زندہ کرنے کے متعلق جس قدر قرآن کریم میں آیتیں ہیں کوئی ان میں سے حقیقی مہ اسے میں موت پر ۱۶ محمول نہیں ہے اور حقیقی موت کے ماننے سے نہ صرف اس جگہ یہ لازم آتا ہے کہ وہ آیتیں قرآن کریم کی اُن سولہ آیتوں اور ان تمام حدیثوں سے مخالف ٹھہرتی ہیں جن میں یہ لکھا ہے کہ کوئی شخص مرنے کے بعد پھر دنیا میں نہیں بھیجا جاتا بلکہ علاوہ اس کے یہ فساد بھی لازم آتا ہے کہ جان کندن اور حساب قبر اور رَفَعُ إِلَى السَّمَاءِ جو صرف ایک دفعہ یہ ہونا چاہیے تھا دو دفعہ مانا پڑتا ہے اور خدا تعالیٰ کا یہ وعدہ کہ اب شخص فوت شدہ حساب قبر کے بعد قیامت میں اُٹھے گا کذب صریح ٹھہرتا ہے۔ اور اگر ان آیتوں میں حقیقی موت مراد نہ لیں تو کوئی نقص لازم نہیں آتا ۔ کیونکہ خدا تعالیٰ کی قدرت سے یہ بعید نہیں کہ موت کے مشابہ ایک مدت تک کسی پر کوئی حالت بے ہوشی وارد کر کے پھر اس کو زندہ کر دیوے مگر وہ حقیقی موت نہ ہو۔ اور سچ تو یہ ہے کہ جب تک خدا تعالی کسی جاندار پر حقیقی موت وارد نہ کرے وہ مر نہیں سکتا اگر چہ وہ ٹکڑے ٹکڑے کیا جاوے۔ اَلَمْ تَعْلَمُ أَنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ لا وَمَا كَانَ لِنَفْسٍ أَنْ تَمُوْتَ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ مِنه البقرة: ١٠٧ ال عمران: ۱۴۶ L