مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 256
مجموعه اشتہارات ۲۵۶ جلد اول باطنی طور پر مقابلہ کرنا خود میر انشاء ہے کیونکہ میں یقینی جانتا ہوں کہ خدا وند قدیر میرے ساتھ ہے۔ وہ (۹۹) محبوب عالم درویش ساکن کپورتھلہ (۱۰۰) مہر علی ساکن تھہ غلام نبی (۱۰۱) نور محمد نمبر دار غوث گڑھ ریاست پٹیالہ (۱۰۲) عطا الہی ساکن غوث گڑھ (۱۰۳) عمر الدین لدھیانوی (۱۰۴) امام بخش از خاندان میاں دسوندی شاہ صاحب مرحوم (۱۰۵) منصب علی محرر (۱۰۶) غلام ربی لودھیانوی ۔ اس کے ساتھ ایک دوسرا خط مسلمانان لاہور نے علماء کے نام مباحثہ کے لیے شایع کیا تھا جو اسی ضمیمہ ریاض ہند کے صفحہ اول پر ہے۔ اس کو بھی ناظرین کی واقفیت کے لیے اس جگہ نقل کر دیا جاتا ہے۔ (مرتب) خط بنا دوسرا خط از طرف اہل اسلام لاہور بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ بنام (۱) مولوی محمد صاحب لکھو کے ) کے (۲) و مولوی عبدا ا عبد الرحمن صاحب لکھو کے (۳) مولوی عبید اللہ صاحب تبتی ۔ (۴) مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی (۵) و مولوی غلام دستگیر صاحب قصوری (۶) ومولوی عبد الجبار صاحب غزنوی (۷) و مولوی سید نذیر حسین صاحب دہلوی (۸) و مولوی عبد العزیز صاحب لودیا نوی (۹) مولوی احمد اللہ صاحب امرتسری (۱۰) مولوی محمد سعید صاحب بنارسی (۱۱) مولوی محمد احسن صاحب امروہی حال وارد بھوپال (۱۲) مولوی نورالدین صاحب حکیم (۱۳) مولوی عبداللہ صاحب ٹونگی از طرف اہل اسلام لاہور ۔ بالخصوص حافظ محمد یوسف صاحب ضلعدار و خواجہ امیر الدین صاحب و منشی عبد الحق صاحب و منشی شمس الدین صاحب سیکرٹری حمایت اسلام و مرزا صاحب ہمسایہ خواجہ امیر الدین صاحب و منشی کرم الہی صاحب وغیرہ وغیرہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ ! مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے جو دعاوی حضرت مسیح علی نبینا وعلیہ الصلوۃ و السلام کی موت اور خود مسیح موعود ہونے کی نسبت کئے ہیں ۔ آپ سے مخفی نہیں ۔ ان کے دعاوی کی اشاعت اور ہمارے ائمہ دین کی خاموشی نے مسلمانوں کو جس تردد اور اضطراب میں ڈال دیا ہے وہ بھی محتاج بیان نہیں ۔ اگر چہ جمہور علماء موجودہ کی بے سود مخالفت اور خود مسلمانوں کے پرانے عقیدہ نے مرزا صاحب کے دعاوی کا اثر عام طور پر نہیں پھیلنے دیا۔ مگر تا ہم اس امر کے بیان کرنے کی بلا خوف تردید جرات کی جاتی ہے کہ اہلِ اسلام کے قدیمی اعتقاد نسبت حیات و نزول عیسی ابن مریم میں بڑا تزلزل واقع ہو گیا ہے۔ اگر ہمارے پیشوایان دین کا سکوت یا ان کی خارج از مبحث