مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 247 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 247

مجموعه اشتہارات ۲۴۷ ۶۳ جلد اول بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ اشتہار واجب الاظہار مولوی محمد حسین صاحب کے مباحثہ کا کیا انجام ہوا عهد را بشکست و پیمان نیزهم مولوی محمد حسین صاحب کے سوالات کے جواب میں اس ر جولائی ۱۸۹۱ء کو بروز جمعہ کے اس عاجز نے ایک قطعی فیصلہ کرنے والا مضمون سنایا جس کو سنتے ہی مولوی صاحب کے چھکے چھوٹ گئے اور تمام سمجھ دار اور منصف مزاج لوگوں نے معلوم کر لیا کہ مولوی صاحب کا سارا تانا بانا بیک دفعہ ٹوٹ گیا۔ اس لیے مولوی صاحب کو مضمون سننے کی حالت میں یہی دھڑ کا دل میں شروع ہوا کہ اب تو ہمارے اعتراضات کی ساری قلعی کھل گئی۔ ناچار خلاف ورزی شرائط کر کے ان چھوٹے ہتھیاروں پر آگئے جن کو آج کل کے مولوی ملاں لاجواب ہونے کی حالت میں استعمال کیا کرتے ہیں۔ ناظرین کو واضح ہو کہ مولوی صاحب کے ساتھ تحریری طور پر یہ شرطیں ٹھہر چکی تھیں (۱) اول یہ کہ فریقین صرف تحریری طور پر اپنا سوال یا جواب لکھیں (۲) دوم یہ کہ جب کوئی فریق اپنی تحریر کو سنانے لگے تو فریق ثانی اس کے سنانے کے وقت دخل نہ دیوے اور کوئی بات منہ سے نہ نکالے۔(۳) تیسرے یہ کہ بیان سننے کے بعد کوئی فریق زبانی جواب دینا شروع نہ کرے، لیکن افسوس کہ مولوی صاحب نے مضمون سُنتے ہی ان تینوں شرطوں کو توڑ دیا اور عہد شکنی کے بعد ایک جوش کی حالت میں کھڑے ہو کر بے جا اور غیر مہذب