مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 246 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 246

مجموعه اشتہارات ۲۴۶ جلد اول مولوی رشید احمد صاحب گنگوہی کو اختیار ہے کہ وہ بطور خود اس جلسہ میں تشریف لاویں۔ اور اگر دوسرے خود ان کی وکالت کو منظور کریں تو وہی بحث کے لیے آگے قدم بڑھاویں۔ ہمیں بہر حال منظور ہے اور تحریر کی اس لیے ضرورت ہے کہ تا بیانات فریقین تحریف سے محفوظ رہیں۔ اور اس قدر مغز خوری کے بعد اظہار حق کی کوئی سند اپنے پاس ہو۔ ورنہ اگر نری زبانی باتیں ہوں اور پیچھے سے خیانت پیشہ لوگ کچھ کا کچھ بنا دیں تو ان کا منہ بند کرنے کے لیے کونسی حجت یا سند ہمارے پاس ہوگی ۔ وَالسَّلَامُ عَلَی مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى مکر رواضح ہو کہ یہ جلسہ بحث عید کے دوسرے دن قرار پانا چاہیے تا بوجہ تعطیل کے ملازمت پیشہ لوگ بھی حاضر ہوسکیں اور دُور سے آنے والے بھی پہنچ سکیں یا جیسے مولوی صاحبان تجویز کریں۔ المش خاکسار میرزاغلام احمد لود یا نہ محلہ اقبال گنج ۲۳ رمتی ۹۱ ء تبلیغ رسالت جلد ۲ صفحه ۵۸ تا ۶۱ )