مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 230 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 230

مجموعه اشتہارات ۵۹ جلد اول رَبَّنَا افْتَحْ بَيْنَنَا وَبَيْنَ قَوْمِنَا بِالْحَقِّ وَأَنْتَ خَيْرُ الْفَتِحِينَ - مباہلہ کے اشتہار کا جواب ناظرین کو معلوم ہوگا کہ میاں عبد الحق صاحب غزنوی کے پہلے اشتہار کے جواب میں جو مباہلہ کے لیے انہوں نے شائع کیا تھا۔ اس عاجز نے یہ جواب لکھا تھا کہ مسلمانوں کے جزئی اختلافات کی وجہ سے باہم مباہلہ کرنا عند الشرع ہرگز جائز نہیں۔ مذہب اسلام ایسے اختلافات سے بھرا پڑا ہے۔ حضرت مسیح ابن مریم کا جسم خاکی کے ساتھ آسمان کی طرف اُٹھایا جانا ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمانی طور پر اُٹھائے جانے کی نسبت جو معراج کی رات میں بیان کیا جاتا۔ کیا جاتا ہے، کچھ زیادہ عزت کے لائق نہیں اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمانی صعود کی نسبت مسیح کے جسمانی صعود کا کچھ زیادہ ثبوت پایا جاتا ہے۔ اور ظاہر ہے کہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے برخلاف ایک اجماع کے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے جسمانی معراج کا بکلی انکار کر دیا ہے، مگر کسی صحابی نے ان سے مباہلہ کی درخواست نہیں کی۔ ماسوا اس کے اور بہت سے اختلافات صحابہ میں واقع ہوئے یہاں تک کہ بعض نے بعض قرآن شریف کی سورتوں کو قرآن شریف میں داخل نہیں سمجھا۔ اور پھر ہر ایک زمانہ میں جزئی اختلافات کا سلسلہ بڑھتا گیا اور اس سلسلہ کو کچھ تو ائمہ اربعہ اور محد ثین اور مفسرین نے وسعت دی اور ہزار ہا جزئیات مختلفہ آگے رکھ دیئے اور کچھ اہلِ کشف نے ان اختلافات کو بڑھایا۔ ل الاعراف: ۹۰ ۔