مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 3
مجموعه اشتہارات جلد اول اعلان نامه متعلقہ اشتہار ہر ایک دانا پر جو طالب حق ہے یہ بات واضح ہے جو بعد تو حید جناب باری تعالیٰ کے عمدہ تعلیم سچ بولنے اور سچ پر قائم رہنے کی ہے، کیونکہ یہ ایک ایسی بزرگ نیکی ہے کہ انسان اپنے سب قولوں اور فعلوں اور حرکتوں اور سکونوں اور جملہ معاملات اور موارد نیک میں بشرط نیک نیتی اور اتباع امور خیر کے لازم پکڑلے تو باقی سب نیکیاں بالغرض حاصل ہو جائیں گی ۔ اب تمام ارباب صدق و دیانت پر روشن ہو کہ اگر چہ خدا کی سب پاک کتابوں پر ہمارا ایمان ہے۔ آمَنْتُ بِاللهِ وَرُسُلِهِ ورد دل و زبان ہے۔ لیکن ہم عدالت اور حق کے التزام کی تعلیم محمد دی میں جس کا مخزن قرآن مجید اور احادیث صحیحہ ہیں اس قدر تاکید شدید پاتے ہیں کہ بلا شائبہ تکلف ہزارم حصہ اس کا بھی دوسری کتاب میں نظر نہیں آتا ۔ وجہ یہ معلوم ہوئی جو وہ خاتم الرسل ہے اس کی تعلیم ان کی مکمل اور متمم دوسری کتابوں کے ہے اور یہ میری بہت سالہ تحقیقات کا نتیجہ ہے جو آج میں ظاہر کرتا ہوں ۔ لہذا ایک اشتہا ر ا نعامی پانسو روپیہ کا جو ہمراہ اعلان نامہ ہذا ہے مشتہر کر کے بخدمت جملہ صاحبان مسیحی و یهودی و مجوسی و آریہ سماج و عامہ پنڈتان ہنود ملتمس ہوں کہ اگر کوئی صاحب میری رائے سے متفق نہ ہوں تو حسب شرائط مندرجہ اشتہار کے اپنی اپنی کتاب مخصوص الرسول یا کلام الرسول سے جو اس فرقہ میں مشتہر ہو چکی ہوں تعداد مختلف اوقات کے احکام اور مواعظ صدق