مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 157
مجموعه اشتہارات ۱۵۷ جلد اول نکال کر ہمارے سامنے آوے اور اپنا نام و نشان بتلاوے اور پہلے چند اخباروں میں شرائط متذکرہ ذیل پر اپنا آزمائش کے لئے ہمارے پاس آنا شائع کر کے اور پھر بعد تحریری قرارداد چالیس ۴۰ دن تک امتحان کے لئے ہماری صحبت میں رہے اگر اس مدت تک کوئی ایسی الہامی پیشگوئی ظہور میں آگئی جس کے مقابلہ سے وہ عاجز رہ جائے تو اسی جگہ اپنی لمبی چوٹی کٹا کر اور رشتہ بے سود زنار کو توڑ کر اُس پاک جماعت میں داخل ہو جائے جو لَا إِلَهَ إِلَّا اللہ کی توحید سے اور مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کی کامل رہبری سے گم گشتگان بادیہ شرک و بدعت کو صراط مستقیم کی شاہراہ پر لاتے جاتے ہیں پھر دیکھئے کہ بے انتہا قدرتوں اور طاقتوں کے مالک نے کیسے ایک دم میں اندرونی آلائشوں سے اُسے صاف کر دیا ہے اور کیونکر نجاست کا بھرا ہواللہ ایک صاف اور پاک پیرایہ کی صورت میں آگیا ہے لیکن اگر کوئی پیش گوئی اس چالیس دن کے عرصہ میں ظہور میں نہ آئے تو چالیس دن کے حرجانہ میں سو روپیہ یا جس قدر کوئی ماہواری تنخواہ سرکار انگریزی میں پاچکا ہو اس کا دو چند ہم سے لے لے اور پھر ایک وجہ معقول کے ساتھ تمام جہان میں ہماری نسبت منادی کرادے کہ آزمائش کے بعد میں نے اس کو فریبی اور جھوٹا پایا یکم اپریل ۱۸۸۷ء سے اخیر مئی ۱۸۸۷ ء تک اسے مہلت ہے اور یہ بھی واضح رہے کہ اس کے اطمینان کے لئے روپیہ کسی برہمو صاحب کے پاس رکھا جائے گا جو دونوں فریق کے لئے بطور ثالث ہیں اور وہ برہمو صاحب ہمارے جھوٹا نکلنے کی حالت میں خود اپنے اختیار سے جو پہلے بذریعہ تحریر خاص ان کو دیا جائے گا اس آر یہ فتح یاب کے حوالہ کر دیں گے۔ اور اگر اب بھی روپیہ لینے میں دھڑ کا ہو تو اس عمده تدبیر پر کہ خود آریہ صاحب سوچیں عمل کیا جائے گا ۔ مگر روپیہ بہر صورت ایک معزز برہمو صاحب ( ثالث ) کے ہاتھ میں رہے گا لہذا ہم تاکیدا اس آر یہ صاحب کو جس نے ہمارا نام فریبی رکھا الہامات ربانی کو سراسر فریب قرار دیا، پورا نے وحشی آریوں کی طرح ہمیں گندیاں گالیاں دیں جان سے مارنے کی دھمکیاں سنائیں بآواز بلند ہدایت کرتے ہیں کہ ہماری نسبت تو اس نے دُشنام دہی میں جہاں تک گند اس کی سرشت میں بھرا ہوا تھا سب نکالا لیکن اگر وہ حلال زادہ ہے تو اب امتحان کے لئے