مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 151
مجموعه اشتہارات ۱۵۱ جلد اول بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ اشتہار انعامی پانسور و پیه درباره کتاب لا جواب کحل الجواہر سُرمہ چشم آریہ جو آریوں کے وید اور ان کے عقائد اور اُصول کو باطل اور دور از صدق ثابت کرتی ہے سرمہ چشم آریہ پر ڈر و پُر ز گوہرست میں ز سر جستجو سال ازیں ظاہرست کے ۱۳۰۳ یہ کتاب یعنی رساله سرمه چشم آریہ تقریب مباحثه لاله مرلیدھر صاحب ڈرائینگ ماسٹر ہوشیار پور جو عقائد باطلہ وید کی بکلی بیخ کنی کرتی ہے، اس دعوئی اور یقین سے لکھی گئی ہے کہ کوئی آریہ اس کتاب کارڈ نہیں کر سکتا کیونکہ بیچ کے مقابل پر جھوٹ کی کچھ پیش نہیں جاتی اور اگر کوئی آر یہ صاحب ان تمام مرجھوٹ وید کے اصولوں اور اعتقادوں کو جو اس کتاب میں رد کئے گئے ہیں سچ سمجھتا ہے اور اب بھی ویدا اور اس کے ایسے اصولوں کو ایشر کرت ہی خیال کرتا ہے تو اس کو اُسی ایشر کی قسم ہے کہ اس کتاب کا رڈ لکھ کر دکھلاوے اور پانسور و پیہ انعام پاوے۔ یہ پانسور و پیہ بعد تصدیق کسی ثالث کے جو کوئی پادری یا بر ہمو لے یہ شعر نتائج طبع مولوی محمد یوسف صاحب سنوری سے ہے۔ جَزَاهُمُ اللَّهُ خَيْرًا - منه ترجمہ ۔ سرمہ چشم آریہ موتی و جواہرات سے بھری ہوئی ہے جستجو (کے پہلے حرف ) کے ساتھ دیکھو سال تالیف نکل آئے گا۔