مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 152
مجموعه اشتہارات ۱۵۲ جلد اول صاحب ہوں گے دیا جائے گا اور ہمیں یاں تک منظور ہے کہ اگر منشی جیوند اس صاحب سیکرٹری آریہ سماج لاہور جو اس گردونواح کے آریہ صاحبوں کی نسبت سلیم الطبع اور معزز اور شریف آدمی ہیں بعد رد چھپ جانے اور عام طور پر شائع ہو جانے کے مجمع عام علماء مسلمانوں اور آریوں اور معزز عیسائیوں وغیرہ میں معہ اپنے عزیز فرزندوں کے حاضر ہوں اور پھر اٹھ کر قسم کھالیں کہ ہاں میرے دل نے بہ یقین کامل قبول کر لیا ہے کہ سب اعتراضات رسالہ سرمہ چشم آریہ جن کو میں نے اوّل سے آخر تک بغور دیکھ لیا ہے ہے اور او خوب توجہ کر کے سمجھ لیا ہے اس تحریر سے رڈ ہو گئے ہیں۔ اور اگر میں دلی اطمینان اور پوری سچائی سے یہ بات نہیں کہتا تو اس کا ضرر اور وبال اسی دنیا میں مجھ پر اور میری اسی اولاد پر جو اس وقت حاضر ہے پڑے۔ تو بعد ایسی قسم کھا لینے کے صرف منشی صاحب موصوف کی شہادت سے پانسور و پیه نقد ر ڈ کنندہ کو اسی مجمع میں بطور انعام دیا جائے گا۔ اور اگر منشی صاحب موصوف عرصہ ایک سال تک ایسی قسم کے بداثر سے محفوظ رہے تو آریوں کے لئے بلا شبہ یہ حجت ہوگی کہ صاحب موصوف نے اپنی دلی صداقت سے اپنے علم اور فہم کے مطابق قسم کھائی تھی ۔ وَالسَّلَامُ عَلَى مَنِ اتَّبَعَ الْهُدَى المش تهر خاکسار غلام احمد از قادیان ضلع گورداسپور پنجاب ( منقول از ٹائٹل سرمه چشم آریہ مطبوعہ با راول ریاض ہند پر لیس امرتسر ستمبر ۱۸۸۶ ء جو ٹائٹل کے آخری صفحات پر ہے ) (روحانی خزائن جلد ۲ صفحه ۳۲۲۰۳۲۱) لے اس جگہ منشی جیوند اس صاحب پر لازم ہوگا کہ سب اعتراضات مندرجہ رسالہ سرمه چشم آر یہ حاضرین کو صحیح صحیح طور پر سنا بھی دیں ۔ منہ