مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 127 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 127

مجموعه اشتہارات ۱۲۷ جلد اول ان سے مشابہت رکھتا ہے ) تو مجھ سے ایسا ہے جیسی میری توحید تو مجھ۔ میری توحید۔ تو مجھ سے اور میں تجھ سے مجھ سے ہوں اور وہ وقت آتا ہے بلکہ قریب ہے کہ خدا بادشاہوں اور امیروں کے دل میں تیری محبت ڈالے گا یہاں تک کہ وہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔ اے منکر و اور حق کے مخالفو ! اگر تم میرے بندہ کی نسبت شک میں ہو۔ اگر تمہیں اُس فضل و احسان سے کچھ انکار ہے جو ہم نے اپنے بندہ پر کیا تو اس نشان رحمت کی مانند تم بھی اپنی نسبت کوئی سچانشان پیش کرو اگر تم سچے ہو اور اگر تم پیش نہ کر سکو اور یاد رکھو کہ ہرگز پیش نہ کر سکو گے۔ تو اس آگ سے ڈرو کہ جو نافرمانوں اور جھوٹوں اور حد سے بڑھنے والوں کے لئے تیار ہے۔ فقط راقم خاکسار غلام احمد مؤلف ( براہین احمدیہ ) ہوشیار پور ۔ طویلہ شیخ مہر علی صاحب رئیس ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء ( مطبوعه با ردوم ریاض ہند پر لیس قادیان ۱۸۹۳ء) ( آئینہ کمالات اسلام روحانی خزائن جلد ۵ صفحه ۶۴۵ تا ۶۴۸)