مجموعہ اشتہارات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 128 of 623

مجموعہ اشتہارات (جلد 1) — Page 128

مجموعه اشتہارات ۱۲۸ (۳۴) جلد اول اشتهار واجب الاظهار بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ چونکہ اس عاجز کے اشتہار مورخہ ۲۰ فروری ۱۸۸۶ ء پر جس میں ایک پیشگوئی دربارہ تولد ایک فرزند صالح ہے جو بہ صفات مندرجہ اشتہار پیدا ہو گا ۔ دوست ر پیدا ہو گا ۔ دو شخص سکنه قادیان یعنی حافظ سلطانی کشمیری و صابر علی نے رو بروئے مرزا نواب بیگ و میاں شمس الدین و مرزا غلام علی ساکنان قادیان یه دروغ بے فروغ بر پا کیا ہے کہ ہماری دانست میں عرصہ ڈیڑھ ماہ سے صاحب مشتہر کے گھر میں لڑکا پیدا ہو گیا ہے۔ حالانکہ یہ قول نامبردگان سراسر افترا اور دروغ و بمقتضائے کینہ وحسد و عناد جبلّتی ہے۔ جس سے وہ نہ صرف مجھ پر بلکہ تمام مسلمانوں پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ اس لیے ہم اُن کے اس قول دروغ کا رڈ واجب سمجھ کر عام اشتہار دیتے ہیں کہ ابھی تک جو ۲۲ مارچ ۱۸۸۶ ء ہے۔ ہمارے گھر میں کوئی لڑکا بجز پہلے دولڑکوں کے جن کی عمر ۲۲،۲۰ سال سے زیادہ ہے، پیدا نہیں ہوا، لیکن ہم جانتے ہیں کہ ایسا لڑکا بموجب وعدہ الہی و برس کے عرصہ تک ضرور پیدا ہو گا خواہ جلد ہو خواہ دیر سے ۔ بہر حال اس عرصہ کے اندر پیدا ہو جائے گا۔ اور یہ اتہام کہ گویا ڈیڑھ ماہ سے پیدا ہو گیا ہے، سراسر دروغ ہے۔ ہم اس دروغ کے ظاہر کرنے کے لیے لکھتے ہیں کہ آج کل ہمارے گھر کے لوگ بمقام چھاؤنی انبالہ صدر بازار اپنے والدین کے پاس یعنی والد میر ناصر نواب صاحب نقشہ نویس دفتر نہر کے پاس بود و باش رکھتے ہیں اور ان کے گھر متصل منشی مولا بخش صاحب ملازم ڈاک ریلوے۔ اور بابو محمد صاحب کلرک دفتر نہر رہتے