صحیح بخاری (جلد نہم)

Page 51 of 376

صحیح بخاری (جلد نہم) — Page 51

صحیح البخاری جلد ۹ ۵۱ ۶۴ - کتاب المغازی سلام بن ابی الحقیق اور کنانہ بن ربیع جن کا ذکر اس روایت میں ہے یہی وہ سرغنے تھے جو خیبر میں جا کر مدینہ پر حملہ کرنے کی بہت بڑی تیاری میں مشغول ہو گئے تھے اور جیسا کہ ابھی تفصیل سے بتایا جائے گا کہ ان کی اس تیاری کے دوران میں بھی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی طرف صلح و آشتی کا ہاتھ بڑھایا جو رڈ کیا گیا۔ آپ کی ہمیشہ خواہش رہی کہ یہود کے ساتھ تعلقات استوار ہوں اور آپ کی اس خواہش پر سب سے بڑی تاریخی شہادت معاہدات کا تحریری وجود ہے، جسے سیرت نگاروں ابن ہشام و ابن سعد اور مورخین و مفسرین نے محفوظ رکھا ہے۔ نہ صرف یثرب کے قبائل یہو دہی سے بلکہ یہودان خیبر و تیماء و وادی القریٰ اور یہود بنی غدیہ وغیرہ سے بھی معاہدات ضبط تحریر میں لائے گئے تھے کے اور آپ کی اس نیک خواہش کو خود پروفیسر اسرا خود پروفیسر اسرائیل بھی مانتے ہیں۔ سے یہود اہل کتاب تھے۔ دعوت اسلام کو سمجھنے کی مشرکین کی نسبت زیادہ اہلیت رکھتے تھے اور آن اور آنحضرت صلی الم دل سے چاہتے تھے کہ وہ حق کو قبول کریں۔ بلکہ صحابہ کرام کی بھی یہی خواہش تھی جیسا کہ آیت اَفَتَطْمَعُونَ أَنْ يُؤْمِنُوا لَكُمْ (البقرۃ:۷۶) سے ظاہر ہے۔ فرماتا ہے : کیا تم اُمید رکھتے ہو کہ وہ (یہودی) تمہاری بات مان لیں گے ۔ وَلَنْ تَرْضَى عَنْكَ الْيَهُودُ وَلَا النَّصْرَى حَتَّى تَتَّبِعَ مِلَّتَهُمْ (البقرة : ۱۲۱) یهود و نه نصاری تا وقتیکه وقتیکہ تو اُن کے مذہب کی پیروی نہ کرے تجھ سے کبھی راضی نہیں ہوں گے اور فرماتا ہے۔ لَتَجِدَنَ أَشَدَّ النَّاسِ عَدَاوَةً لِلَّذِينَ آمَنُوا الْيَهُودَ وَالَّذِينَ أَشْرَكُوا ( المائدة: ٨٣) مومنوں کے سب سے بڑھ کر دشمن لوگ تو یہودیوں اور مشرکوں کو پائے گا۔ یہ وہ شدید مذہبی دشمنی تھی جو ان کو اندھا کئے ہوئے تھی۔ حنا پروفیسر اسرائیل بھی لکھتے ہیں کہ بلادِ عربیہ میں مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن دو ہی تھے۔ قریش مکہ اور یہود کے قریش نے کئی جنگوں سے چور ہو کر ہتھیار ڈال دیے اور دس سال کے متارکہ جنگ کا عہد و پیمان کر لیا۔ مگر یهود دولت و ثروت، قوت و طاقت اور سطوت و جبروت کی وجہ سے نہ صرف قبائل عرب میں اصحاب نفوذ واثر تھے۔ بلکہ ایرانی سلطنت میں بھی ان کا اثر و رسوخ تھا اور اس میں شک نہیں کہ تمام وسائل مقابلہ و قتال کے لحاظ سے قریش کی نسبت وہ زیادہ قوی اور طاقتور تھے اور ان کی عداوت کی شدت بھی قریش کی عداوت سے بڑھ کر تھی۔ اس لئے انہوں نے جنگ جاری رکھی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس حالت پیکار میں بھی یہود خیبر و تیاء اور وادی قری وغیرہ کو صلح کے پیغام بھیجے۔ جیسا کہ ابھی تفضیل سے اس کا ذکر آئے گا۔ ا (السيرة النبوية لابن هشام ، الرسول يوادع اليهود، جزء ۲ صفحه (۱۴۳) (مجموعة الوثائق السياسية، معاهدة مع يهود المدينة صفحه ۹۲ الی یهود خیبر صفحه ۹۲، ۹۳۔ أمان اليهود بني عادياً من تيماء صفحه ۹۸ - رواية أخرى عن معاهدة مقنا المذكورة صفحه (۱۲۱) (تاريخ اليهود فى بلاد العرب، الباب السادس هجرة الرسول إلى يثرب، صفحه (۱۱۵) (تاريخ اليهود في بلاد العرب، الباب السادس هجرة الرسول إلى يثرب، صفحه (111) (تاريخ اليهود فى بلاد العرب، الباب الثامن غزوة خيبر، صفحه ۱۶۲)