صحیح بخاری (جلد نہم) — Page 210
صحیح البخاری جلد ۹ ۲۱۰ ۶۴ - کتاب المغازی نے اُن سے کہا تھا کہ اس کا توڑ نا نا ممکن ہے۔ جب اُس نے دیکھا کہ وہ ٹوٹ گیا ہے تو حضرت عمرو بن العاص نے اُس سے پوچھا کہ کیا رائے ہے ؟ اس نے کہا : اسْلَمْتُ لِلهِ بتوں کی خدائی کا تماشا د یکھ لیا، اس لئے اسلام قبول ہے۔ اللہ تعالیٰ کی قدرت نمائی کا جو مشاہدہ عربوں کو کرایا گیا، اس سے صنم پرستی سے اُن کے دل بیزار ہو چکے تھے۔ صرف ایک خیالی ڈر اور وہم تھا جس کا بت شکنی سے قلع قمع کیا گیا۔ اسلام مذہب کی آزادی کا حامی ہے اور کسی کے دین میں دخل دینا یا زبردستی سے اپنا عقیدہ منوانے کے خلاف ہے اور حجت و براہین کا قائل ہے۔ پندرہ میں سال کی متواتر جد وجہد سے ارض حجاز و عرب کی کایا پلٹ چکی تھی اور حجت، براہین اور ا اور الہی تجلیات کے مشاہدات سے ذہن و قلب اسلام کو خود قبول کرنے کے لئے مستعد تھے۔ اس لئے مجاہدین کے ہاتھوں سے جو بت توڑے گئے اور مندر مسمار کر دیئے گئے ، اس کی نوعیت بالکل اور ہے۔ یہ لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ سے بالکل مغایر نہیں۔ عربوں کی شکستہ ذہنی اور مایوسی نے بت شکنی اور مذہب اسلام کو قبول کرنے کی دعوت دے رکھی تھی۔ سورۃ الانبیاء میں حضرت ابراہیم الکلام کی بت شکنی کا ذکر ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : فَجَعَلَهُمْ جُلدًا (الأنبياء : ۵۹) کہ حضرت ابراہیم نے قوم کے بتوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا۔ اس آیت سے اسی بت شکنی کی طرف اشارہ تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے دست مبارک سے تطہیر بیت اللہ کے تعلق میں ہوئی اور اس کے لئے دلوں کی زمین اور ذہنوں کو مستعد کر کے ساز گار فضا پیدا کی گئی۔ جس میں عربوں کے نفوس سے اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ لا شَرِيكَ لَكَ لَبَيَّك كىی صدا گونج اُٹھی۔ جبر واکراہ کا اس صدائے بازگشت سے دور کا واسطہ نہ تھا۔ مذکورہ بالا آیت میں فرماتا ہے: فَرَجَعُوا إِلَى أَنْفُسِهِمْ فَقَالُوا إِنَّكُمْ أَنْتُمُ الظَّلِمُونَ (الانبیاء : ۶۵) سو انہوں نے اپنے نفسوں پر غور کیا تو کہنے لگے : در حقیقت تم ہی ظالم ہو۔ کیونکہ خالق کا جو حق تھا وہ اس کی مخلوق کو دے دیا گیا۔ یہ وہ ذہنی قلب و ماہیت کا پس منظر تھا، جس میں انبیاء بنی اسرائیل کی پیشگوئیوں کے مطابق ارضِ حجاز میں صنم پرستی کا خاتمہ ہوا۔ دوسری قسم سرایا (مہمات ) کی وہ ہے جس کا ذکر باب ۵۷ کی تشریح میں ابھی کیا گیا ہے اور تیسری قسم کا ذکر باب ۵۸ میں ہے۔ یہ مہمیں اکثر ۱۰۰۹ ہجری میں مرتب ہوئیں اور ان کے علاوہ تعلیمی وفود کا سلسلہ بھی ان کے پہلو بہ پہلو جاری ہوا جو اسلام میں داخل ہونے والے قبائل کی دینی تعلیم و تربیت کی غرض سے تھا۔ ۸ھ سے ۱۰ھ کا مختصر زمانہ انتہائی مشغولیت اور اہمیت رکھنے والا زمانہ ہے۔ اس دوران بعض تادیبی کارروائیاں بھی ہوئیں جن کا ذکر آگے آئے گا۔ باب ۶۰ میں حضرت ابو موسیٰ اشعری اور حضرت معاذ بن جبل کو یمن کی طرف بطور عامل بھیجے جانے کا ذکر ہے۔ یہ واقعہ حجۃ الوداع سے پہلے کا ہے۔ اس باب کی روایت نمبر ۴۳۴۶ میں ذکر ہے کہ حضرت ابو موسیٰ اشعری یمن سے آئے اور مکہ مکرمہ میں آپ سے ملے۔ کتب مغازی میں ہے کہ وہ ربیع الآخر 9ھ میں روانہ کئے گئے تھے۔ یمن کے دو ضلعے تھے۔ ضلع عربی میں مخلاف یا رستاق کہلاتا تھا۔ یمن کا وہ علاقہ جو عدن سے ملحق تھا نسبتا بلندی پر تھا، جسے الطبقات الكبرى لابن سعد، مغازی رسول الله ﷺ ، سرية عمرو بن العاص الى سواع، جزء ۲ صفحه ۱۱۱)