صحیح بخاری (جلد نہم) — Page 209
صحیح البخاری جلد ۹ ۲۰۹ ۶۴ - کتاب المغازی نام سے موسوم کی گئی ہیں۔کتب مغازی میں ہر مہم کے حالات بقدر امکان مذکور ہیں۔مکہ مکرمہ کے ارد گرد مشہور شہروں اور مختلف قبائل میں کئی ایک صنم خانے تھے۔مدت مدید کی صنم پرستی سے مشرکین کے ذہن و قلب بتوں کے تصرفات موہومہ سے شدید طور پر متاثر تھے۔جب طائف کے لوگ مسلمان ہوئے تو انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ اُن کا بت خانہ نہ گرایا جائے۔کم از کم ایک سال تک وہ رہنے دیا جائے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اُن کی درخواست منظور نہیں فرمائی۔جس پر انہوں نے اس خوف سے کہ کہیں آسمان اُن پر نہ ٹوٹ پڑے، معذرت کی کہ وہ خود بت خانہ (لات) نہیں مسمار کریں گے ، کسی دوسرے سے یہ کام کرا لیا جائے۔حضرت مغیرہ بن شعبہ اس خدمت کے لئے مامور ہوئے۔اسی طرح بت خانہ عزی، سواع، مناة ، ذی الخلصہ ، ذی الکفین اور فلس کے منہدم کرنے کی غرض سے حضرت خالد بن ولید سے حضرت عمرو بن العاص، حضرت سعد بن زید اشہبلی، حضرت جریر بن عبد اللہ بجلی حضرت طفیل بن عمرو دوسی اور حضرت علی بن ابی طالب کے رضوان اللہ علیہم علی الترتیب مامور ہوئے اور مجاہدین ان کے ساتھ روانہ کئے گئے۔یہ مہمیں مذکورہ بالا امراء کے نام کی سرایا تاریخ اسلام میں مشہور ہیں۔ان میں سے بعض بہت عام قبائل عرب کے مشترکہ تھے۔جیسے بت عزیٰ جو مقام نخلہ پر تھا اور بعض قبائل کے مخصوص تھے جیسے سواع جو بنو ہذیل کا تھا۔غرض مذکورہ بالا سر ایا کے ذریعہ بتوں کا طلسم پاش پاش کر دیا گیا۔جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو عزمی دیوی کے ٹکڑے کئے جانے کی اطلاع ملی تو آپ نے فرمایا: نَعَمْ تِلْكَ الْعُزَّى وَقَدْ يَئِسَتْ أَنْ تُعْبَدَ بِبِلَادِكُمْ أَبَدًا یہی وہ عربی ہے ، وہ اب مایوس ہو گئی کہ تمہارے ملک میں کبھی اس کی پوجا نہیں ہوگی۔مندر کے پروہتوں نے ایک سیاہ فام عورت عزبی کے نام سے بت خانہ میں رکھی ہوئی تھی جیسے ہندؤوں میں ایک کالی دیوی کا قصہ ہے جس کی پوجاپاٹ اس غرض سے کی جاتی ہے کہ وبائیں اور مصیبتیں دور ہوں۔اسی طرح عرب منتریوں نے اس قسم کا فریب بنایا ہوا تھا۔حضرت خالد کو دیکھ کر وہ کالی عورت بھیانک آواز سے چلاتی ہوئی اُن کی طرف آئی اور انہوں نے تلوار سے اس کے ٹکڑے کر دیئے۔^ ہذیل قبیلہ کا سواع نامی بت خانہ حضرت عمرو بن العاص کے ذریعہ مسمار کیا گیا۔اس کے پروہت (السيرة النبوية لابن هشام ، أَمْرُ وَفْدِ ثَقِيفٍ وَإِسْلَامُها، جزء ۲ صفحه ۵۴۰،۵۳۹) الطبقات الكبرى لابن سعد، مغازی رسول الله له سرية خالد بن الوليد الى العزى جزء ۲ صفحہ ۱۱۰) الطبقات الكبرى لابن سعد، مغازی رسول الله الله سرية عمر و بن العاص الى سواع، جزء ۲ صفحه ۱۱۱) الطبقات الكبرى لابن سعد، مغازی رسول الله ، سرية سعد بن زید الى مناة، جزء ۲ صفحہ ۱۱۱) الطبقات الكبرى لابن سعد، ذكر وفادات العرب على رسول الله ﷺ ، وفد بجيلة، جزء اول صفحه (۲۶) الطبقات الكبرى لابن سعد، سرية الطفيل بن عمر و الدوسي إلى ذى الكفين، جزء ۲ صفحه ۱۱۹) الطبقات الكبرى لابن سعد، سرية على بن أبي طالب إلى الفلس، جزء ۲ صفحه ۱۲۴) الطبقات الكبرى لابن سعد، مغازی رسول الله ، سرية خالد بن الوليد الى العزى جزء ۲ صفحه ۱۱۱)