صحیح بخاری (جلد نہم)

Page 199 of 376

صحیح بخاری (جلد نہم) — Page 199

صحیح البخاری جلد ۹ ١٩٩ ۶۴ - کتاب المغازی روایت نمبر ۴۳۳۹ کے الفاظ حَتَّى إِذَا كَانَ يَوْمُ اَمَرَ خَالِدٌ سے پایا جاتا ہے اور دورانِ قیام ناگوار صورت پیدا ہوئی ہے۔جس سے قبیلہ کے بعض لوگوں سے جنگ ہوئی اور شکست کھانے پر وہ قید ہوئے اور جب قیدی مجاہدین کے سپر د کئے گئے تو بعید نہیں کہ بعض افراد کو اپنا پرانا کینہ نکالنے کا موقع مل گیا ہو۔ابن ہشام نے اس تعلق میں ابراہیم بن جعفر محمودی کی سند سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خواب اور حضرت ابو بکر کی تعبیر کا بھی ذکر کیا ہے کہ آپ نے کھجور، ستو اور گھی کے مالیدہ سے چند لقھے لئے جو مزیدار تھے۔لیکن آخر ایک لقمہ حلق میں اٹک گیا اور حضرت علی نے ہاتھ ڈال کر نکال لیا۔حضرت ابو بکر صدیق نے یہ تعبیر کی کہ اس کا تعلق تبلیغی وفد سے ہے اور مشورہ دیا کہ حضرت علی کو بھیجا جائے تا خالہ کی غلطی کا تدارک ہو۔اس خواب سے بھی ظاہر ظاہر ہے کہ واقعہ کا تعلق قبیلہ جذیمہ کے ایک محدود حصہ سے اور مخصوص قیدیوں سے تھا۔یہ نہیں کہ سارے قیدی محض صبانا کہنے سے قتل کئے گئے ہوں۔دراصل یہ لوگ اسلام میں داخل نہیں ہوئے تھے اور سابقہ انتقام کا خوف و ہراس ان کے ذہنوں پر اتنا غالب تھا کہ وہ اپنے بچاؤ کی خاطر لڑنے لگے۔سلیم بن منصور اور مدبلج بن مرہ کے بعض افراد کی طرف سے جو حضرت خالد کے لشکر میں شامل تھے ، انہیں انتقام لئے جانے کا اندیشہ تھا۔چنانچہ سلیم قبیلہ کے افراد ہی تھے جنہوں نے اپنے قیدی رات کو قتل کر کے اپنا بدلہ لے لیا۔مہاجرین و انصار میں سے کسی نے اپنے قیدی قتل نہیں کئے بلکہ انہیں آزاد کر کے آنحضرت صلی اللہ ﷺ کے ارشادات اور آپ کے اسوہ حسنہ پر عمل کیا۔کے باب ۵۹ سَرِيَّةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُذَافَةَ السَّهْمِيّ وَعَلْقَمَةَ بْنِ مُجَرِّزِ الْمُدْلِجِي عبد اللہ بن حذافہ سہمی اور علقمہ بن مجزز مدلجی کی مہم وَيُقَالُ إِنَّهَا سَرِيَّةُ الْأَنْصَارِيِّ۔اور کہا جاتا ہے کہ وہ انصار کا دستہ تھا۔٤٣٤٠ : حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ حَدَّثَنَا ۴۳۴۰ مسدد نے ہم سے بیان کیا کہ عبد الواحد عَبْدُ الْوَاحِدِ حَدَّثَنَا الْأَعْمَسُ قَالَ (بن زیاد) نے ہمیں بتایا کہ اعمش نے ہم سے حَدَّثَنِي سَعْدُ بْنُ عُبَيْدَةَ عَنْ أَبِي بیان کیا۔انہوں نے کہا: سعد بن عبیدہ نے مجھے بتایا۔انہوں نے ابو عبد الرحمن (سلمی) سے، انہوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔اللهُ عَنْهُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ عَلِيِّ رَضِيَ قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک دستہ (السيرة النبوية لابن هشام ، مسیر خالد بن الوليد بعد الفتح الى بني جذيمة، جزء ۲ صفحه ۴۲۹) الطبقات الكبرى لابن سعد، مغازی رسول الله ، سرية خالد بن الوليد الى بني جذيمة، جزء ۲ صفحه ۱۱۲) ا