صحیح بخاری (جلد نہم) — Page 130
صحیح البخاری جلد ۹ ۱۳۰ ۶۴ - كتاب المغازی تشريح : أَيْنَ رَكَزَ النَّبِيُّ الرَّأْيَةَ يَوْمَ الْفَتْحِ: علم نصب کرنے کی جگہ سے متعلق عنوان باب استفہامیہ ہے۔ اس سے ظاہر ہے کہ اس کے مقام سے متعلق اختلاف ہے۔ روایت نمبر ۴۲۸۰ سے بتایا گیا ہے کہ حضرت زبیر بن عوام آپ کے علمبردار تھے۔ جنہوں نے آپ کے ارشاد سے مقام جون پر علم نصب کیا۔ جس کی تصدیق بسند نافع حضرت عباس سے بھی بعد میں ہوئی کہ جون ہی وہ مقام ہے جہاں حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے آپ کا علم نصب کیا تھا۔ یہ تصدیق حضرت عمر یا حضرت عثمان کی خلافت میں ایک حج کے موقع پر ہوئی تھی۔ ( فتح الباری جزء ۸ صفحہ (۱۳) إلى منى والطائف ونجد المعلاة مقبرة --- زبير بن العوام الحجون --- جبل قعيقعان 7 الرأية جبل أبي قبيس تداء ذی طوی رسول الله ﷺ قيس بن سعد بن عبادة البيت الحرام جبل خندمة شیا المسفلة خالد بن الوليد ۔ 1 km