صحیح بخاری (جلد نہم)

Page 114 of 376

صحیح بخاری (جلد نہم) — Page 114

صحیح البخاری جلد ۹ ۱۱۴ ۶۴ - كتاب المغازی حضرت حاطب بن ابی بلتعہ کے باپ کا نام عمر و ہے اور بقول سہیلی وہ عبد اللہ بن حمید بن زہیر بن اسد بن عبد العزیٰ کے حلیف تھے۔ مسند احمد بن حنبل کی روایت میں كُنْتُ امْرَأَ مُلْصَقًا کے الفاظ کی جگہ كُنْتُ عَزِيزًا کے الفاظ وارد ہوئے ہیں۔ 1- یعنی میں اجنبی تھا۔ قریش سے قرابت کا تعلق نہ تھا بلکہ ان میں بطور حلیف رہتا تھا۔ ا نا تھا۔ ابن اسحاق کی روایت میں ہے : كَانَ لِي بَيْنَ أَظْهُرِهِمْ وَلَدٌ وَأَهْلٌ فَصَانَعْتُهُمْ عَلَيْهِمْ - ھ کے میرے بیوی بچے قریش کے پاس تھے ، اس وجہ سے میں نے اُن کے ساتھ رکھ رکھاؤ کی صورت پیدا کی۔ ( فتح الباری جزءے صفحہ ۶۵۲) روایت نمبر ۴۲۷۴ کے آخر میں آتا ہے: فَأَنْزَلَ اللهُ السُّورَةَ يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا ۔۔۔ ( الممتحنة: ٢) ان الفاظ سے بظاہر یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ سورۃ حضرت حاطب کے واقعہ پر نازل ہوئی۔ جس کا آغاز مذکورہ بالا آیت سے ہوتا ہے۔ لیکن واقعہ یہ ہے کہ یہ سورۃ صلح حدیبیہ کے بعد اور فتح مکہ سے قبل نازل ہوئی تھی اور اس کی آخری آیات میں مکہ مکرمہ سے آنے والی عورتوں کے پرکھنے اور ان کی نسبت تسلی کرنے کا ذکر ہے مبادا وہ کسی دنیوی غرض سے آئی ہوں۔ اس سورۃ میں معاشرہ بشریہ کے تعلقات کی استواری اور حسن معاملہ سے متعلقہ اعلیٰ اخلاقی اصول بیان ہوئے ہیں۔ اس لئے الفاظ فَأَنْزَلَ اللهُ السُّورة کو مطلق تطبیق واقعہ پر محمول کرنا نامناسب ہے۔ کیونکہ حضرت حاطب کا واقعہ آٹھویں ہجری کا ہے اور سورۃ کے نزول کا تعلق اس سے قبل زمانہ کا ہے اور اس سورۃ کے مضمون میں بہت وسعت ہے۔ حضرت حاط حاطب کے واقعہ سے اسے مخصوص نہ سمجھا جائے۔ ورنہ نفس مضمون غایت درجه محدود ہو جاتا ہے۔ آیات ۱۱، ۱۲ پر غور کریں تو ان کا تعلق واقعہ حاطب سے کچھ نہیں۔ بلکہ کفار کی عورتوں یا مسلم خواتین، ان کے حقوق کی نگہداشت اور ان کی جانچ پڑتال سے ہے۔ نیز اس عام اخلاقی تعلیم سے ہے جس کا تعلق معاشرہ کی استواری سے ہے۔ علاوہ ازیں ان بعض واقعات سے ہے جو صلح حدیبیہ کے تھوڑے عرصہ بعد رونما ہوئے تھے۔ اس تعلق میں دیکھئے کتاب المغازی تشریح باب ۳۵۔ باب ٤٧ : غَزْوَةُ الْفَتْحِ فِي رَمَضَانَ غزوہ فتح مکہ کے لئے کوچ ) رمضان میں ہوا ٤٢٧٥ : حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ ۴۲۷۵: عبد اللہ بن یوسف (تیسی) نے ہمیں بتایا حَدَّثَنَا اللَّيْثُ حَدَّثَنِي عُقَيْلٌ عَنِ ابْنِ که لیث بن سعد ) نے ہم سے بیان کیا۔ (انہوں شِهَابٍ قَالَ أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللهِ بْنُ نے کہا: ) عقیل (بن خالد ) نے مجھے بتایا کہ ابن عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَخْبَرَهُ شہاب سے مروی ہے۔ انہوں نے کہا: عبید اللہ بن ! (مسند احمد بن حنبل، مسند جابر بن عبد الله، جزء ۳ صفحه ۳۵۰) (السيرة النبوية لابن هشام، ذكر فتح مكة، كتاب حاطب إلى قريش، جزء ۲ صفحه ۳۹۹)