صحیح بخاری (جلد نہم)

Page 102 of 376

صحیح بخاری (جلد نہم) — Page 102

صحیح البخاری جلد ۹ ۱۰۳ ۶۴ - کتاب المغازی روایت نمبر ۴۲۶۰ میں الفاظ قَالَ وَأَخْبَرَنِي نَافِعٌ ہیں۔ یہ روایت حرف عطف واؤ سے نقل کی گئی ہے۔ اس عطف سے معطوف روایت کے تعلق میں امام ابن حجر نے جستجو کی کہ وہ روایت کیا ہے اور انہیں بڑی تلاش کے بعد سعید بن منصور کی سنن کے باب جامع الشہادۃ میں سعید بن ابی ہلال کی روایت کا علم ہوا جس میں حضرت عبد اللہ بن رواحہ کے رجزیہ اشعار، ان کی شہادت، حضرت خالد بن ولیڈ کے علم نبوی سنبھالنے، واقد بن عبداللہ تیمی کی تیر اندازی، ان کے دشمن کو آگے بڑھنے سے روکے رکھنے اور حضرت خالد کے واقد" کی مدد سے مجاہدین کو خط رجعت کے ذریعہ محفوظ کر لینے کا ذکر ہے۔ اس روایت کے آخر میں وہی الفاظ ہیں جو امام بخاری نے نقل کئے ہیں۔ یعنی عَنِ ابْنِ أَبِي هِلَالٍ قَالَ وَأَخْبَرَنِي نَافِعُ أَنَّ ابْنَ عُمَرَ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ وَقَفَ عَلَى جَعْفَرٍ يَوْمَئِذٍ وَهُوَ قَتِيلٌ ۔۔۔ ( فتح البارى جزءے صفحہ ۶۴۰) اس حصہ روایت میں بظاہر غزوہ موتہ کا ذکر نہیں اور چونکہ نافع کی خبر معطوف ہے، اس لئے اس کا تعلق معطوف روایت کے ساتھ ہی ہے، جس میں غزوہ موتہ کا ذکر ہے۔ اس سے امام بخاری کی وسعت علم کا پتہ چلتا ہے اور امام ابن حجر کی دقت نظر اور ملاحظہ کا۔ اس روایت کے الفاظ وَرَمَى وَاقِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التَّيْمِيُّ الْمُشْرِكِينَ حَتَّى رَدَّهُمُ الله سے بصراحت بتایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے تیر اندازوں کے ذریعہ سے دشمن کی فوج کو نہ صرف آگے بڑھنے سے روکے رکھا بلکہ اسے پسپا ہونے پر مجبور کر دیا تھا۔ سعید بن منصور کی اسی روایت میں سعید بن ابی ہلال کا یہ قول بھی مروی ہے: وَبَلَغَنِي أَنَّهُمْ دَفَنُوا يَوْمَئِذٍ زَيْدًا وَجَعْفَرًا وَابْنَ رَوَاحَةً فِي حُفْرَةٍ وَاحِدَةٍ یعنی مجھے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ مجاہدین نے تینوں سپہ سالاروں کو ایک ہی قبر میں (پہلو بہ پہلو ) دفن کیا۔ ( فتح الباری جزءے صفحہ ۶۴۰) بَاب ٤٥ : بَعْثُ النَّبِيِّ ﷺ أَسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ إِلَى الْحُرُقَاتِ مِنْ جُهَيْئَةَ نبی صلی علیہ سلم کا اسامہ بن زید کو حرقات قبیلہ کی طرف بھیجنا جو جہینہ کیا بنہ کی ایک شاخ تھی ٤٢٦٩ : حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ ۴۲۶۹: عمرو بن محمد (بغدادی) نے مجھ سے بیان حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ أَخْبَرَنَا حُصَيْنٌ أَخْبَرَنَا کیا کہ ہشیم نے ہمیں بتایا کہ حصین نے ہمیں خبر دی أَبُو ظَبْيَانَ قَالَ سَمِعْتُ أَسَامَةَ بْنَ که ابوظبیان (حصین بن جندب) نے ہمیں بتایا، زَيْدٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُوْلُ بَعَثَنَا کہا: میں نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما رَسُوْلُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى سے سنا۔ کہتے تھے : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے الْحُرَقَةِ فَصَبَّحْنَا الْقَوْمَ فَهَزَمْنَاهُمْ قبیله حرقہ کی طرف ہمیں بھیجا۔ ہم نے صبح سویرے (سنن سعید بن منصور، كتاب الجهاد، باب جامع الشهادة)