صحیح بخاری (جلد ہشتم)

Page 331 of 388

صحیح بخاری (جلد ہشتم) — Page 331

صحیح البخاری جلد ۸ ۳۳۱ ۶۴ - کتاب المغازی حضرت علی تہمت لگانے والوں میں شامل نہیں تھے۔ تمہاری قوم کے لوگوں نے ایسا کہا ہے اور اس کے سوا انہوں نے اور کوئی جواب نہیں دیا۔ امام ابن حجر لکھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ امام زہری کو جزائے خیر دے کہ انہوں نے مذکورہ بالا حقیقت کا انکشاف کیا اور ولید بن عبد الملک کی غلط فہمی دور کی۔ اس امر کی تصدیق یعقوب بن شیبہ کی روایت سے بھی ہوتی ہے جو انہوں نے اپنی مسند میں حسن بن علی حلوائی سے بسند امام شافعی نقل کی ہے کہ ان کے چانے انہیں بتایا: سلیمان بن یسار - ہشام بن عبد الملک کے پاس آئے تو ہشام نے ان سے پوچھا کہ سورۃ النور کی آیت (۱۲) وَالَّذِي تَوَلَّی کبرہ میں کس کا ذکر ہے ؟ انہوں نے کہا: عبد اللہ بن ابی کا۔ ہشام نے جواب دیا کہ آپ نے درست جواب نہیں دیا۔ سلیمان نے کہا: اعْلَمُ بِمَا يَقُولُی یعنی اللہ تعالیٰ جو فرماتا ہے اس کا علم حاصل کر کے بات کریں۔ اسی دوران امام زہری آئے تو ہشام بن عبد الملک نے یہی بات پوچھی۔ انہوں نے کہا کہ الَّذِي تَوَلی کبر کا سے مراد عبد اللہ بن ابی ہے۔ ہشام بن عبد الملک نے کہا: آپ ٹھیک نہیں کہتے اس سے مراد حضرت علی ہیں۔ اس پر امام زہری نے کہا : آنَا اكْذِبُ لَا أَبَا لَكَ وَاللَّهِ لَوْ نَادَى مُنَادٍ مِنَ السَّمَاءِ أَنَّ اللهَ اَحَلَّ الْكَذِبَ مَا كَذِبتُ : بے پدر ! میں جھوٹ کہتا ہوں؟ با خدا اگر آسمان سے بھی کوئی پکارنے والا منادی کرے کہ اللہ نے جھوٹ حلال کر دیا ہے تو بھی جھوٹ نہ کہوں۔ ( فتح الباری جزءے صفحہ ۵۴۵) روایت نمبر ۴۱۴۲ کے آخر میں لفظ مسلما کے بارے میں ایک اختلاف کی وجہ سے وضاحت کی گئی ہے۔ مسند عبد الرزاق میں یہی روایت معمر سے مروی ہے۔ اس میں لفظ مسینا ہے۔ ابن مردویہ کی روایت میں حضرت عائشہ سے منقول یہ الفاظ ہیں : إِنَّ عَلِيًّا أَسَاءَ فِي شَأْنِي وَاللهُ يَغْفِرُ لَهُ )) فتح الباري ی جزء صفحہ ۵۴۵) یعنی علی نے میرے بارے میں اچھا رویہ نہیں اختیار کیا، اللہ انہیں معاف کرے یعنی یہ کہ انہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ اتنا فکر کیوں کرتے ہیں ان کے سوا اور بہت سی عورتیں ہیں۔ اس سے ان کی مراد یہ تھی کہ انہیں چھوڑ کر دوسری شادی کی جاسکتی ہے۔ ان الفاظ سے خاندان بنی امیہ نے حضرت علیؓ کے خلاف ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی کہ گویا انہیں نعوذ باللہ الزام تسلیم تھا اور آیت الَّذِي تَوَلَّى كبرى سے مراد نعوذ باللہ حضرت علی ہیں۔ دونوں باتیں غلط ہیں۔ مذکورہ بالا روایت سے یہی بتانا مقصود ہے اور عنوان باب میں لفظ افٹ اور آفٹ کی تشریح بھی اسی غرض سے کی گئی ہے کہ مخالفت وعداوت میں واقعات بگاڑ کر پیش کئے جاتے ہیں۔ روایت نمبر ۴۱۴۳ میں بھی حضرت ام رومان کی زبان سے وہی مضمون بیان ہوا ہے جس کی تفصیل روایت نمبر ۴۱۴۱ میں ہے۔ روایت نمبر ۴۱۴۱ میں مطلق بیماری کا ذکر ہے جبکہ روایت نمبر ۴۱۴۳ میں بتایا گیا ہے کہ حضرت عائشہ تپ لرزہ سے بیمار ہو گئی تھیں۔ اس روایت سے متعلق یہ اعتراض کیا گیا ہے کہ حضرت ام رومان آنحضرت صلی الله یم کے زمانہ میں فوت ہو گئی تھیں اور مسروق صحابی نہیں بلکہ تابعی ہیں جو حضرت ابو بک ت ابوبکر کی خلافت میں یمن سے آئے تھے، اس لئے ان کا قول حَدَّثَتْنِي أُمُّ رُؤمَانَ صحیح نہیں۔ امام ابن حجر نے اس اعتراض کے بارے میں ایک یہ جواب دیا ہے کہ مسروق کی یہ روایت ابو وائل بسند حصین بن ابو وائل بسند حصین بن عبد الرحمن واسطی بعض ا اور راویوں نے ۔ نے بھی نقل کی ہے جن کی سند