صحیح بخاری (جلد ہشتم)

Page 263 of 388

صحیح بخاری (جلد ہشتم) — Page 263

صحیح البخاری جلد ۸ ۲۶۳ ۶۴ - کتاب المغازی حضرت حذیفہ بن یمان کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمنوں میں جو کھلبلی پڑی تھی، اس کی خبر لانے کے لئے بھیجا۔ انہوں نے دشمن کے لشکر سے واپس آکر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ ابو سفیان اس طرح بو کھلا گیا ہے کہ اس نے لوگوں سے کہا: يَا مَعْشَرَ قُرَيْشٍ إِنَّكُمْ وَاللَّهِ مَا أَصْبَحْتُمْ بِدَارٍ مُقَامٍ لَقَدْ هَلَكَ الْكُرَاعُ وَالْخُفُ وَاخْلَفَتُنَا بَنُو قُرَيْظَةَ وَبَلَغَنَا عَنْهُمُ الَّذِي نَكْرَهُ وَ لَقِينَا مِنْ شِدَّةِ الرِّيحِ مَا تَرَوْنَ مَا تَطْمَئِنُّ لَنَا قِدْرٌ وَلَا تَقُوْمُ لَنَا نَارُ وَلَا يَسْتَمْسِكُ لَنَا بِنَاءً فَارُ تَحِلُوا فَإِنِّي مُرْتَحِل - اے قریش! یہ ٹھہرنے کی جگہ نہیں، جو حال ہے تم دیکھ رہے ہو، مال مویشی ہلاک ہو گئے۔ بنو قریظہ نے ہمارے ساتھ معاہدہ کی خلاف ورزی کی ہے اور ہم سے یر غمال طلب کیے ہیں جو ہمیں پسند نہیں۔ آندھی کی شدت سے جو ہماری حالت ہوتی ہے وہ تم دیکھ رہے ہو۔ ہانڈیاں ٹھہرتی نہیں، آگ جلتی نہیں، کوئی خیمہ بر قرار نہیں رہتا۔ چلو کوچ کرو، میں تو جارہا ہوں۔ یہ کہہ کر وہ اپنے اونٹ پر سوار ہوا اور اس کے گھٹنے کا بندھن کھولنا بھول گیا، اونٹ تین ٹانگوں پر کھڑا تھا ، چلتا نہیں تھا۔ حضرت حذیفہ کہتے ہیں کہ آنحضرت صلی الہ وسلم نے لشکر کی خبر معلوم کرنے کیلئے مجھے بھیجا تھا۔ بھیجا تھا۔ اگر مجھے یہ ذمہ داری ! داری پوری کرنے کی فکر نہ : فکر نہ ہوتی تو میں ابو سفیان کو تیر سے ٹھکانے لگاتا۔ یہ حال دیکھ کر میں وہاں سے لوٹا تو کیا دیکھتا ہوں کہ رسول اللہ صلی علیہ یکم ایک یمنی چادر اوڑھے نمازِ تہجد پڑھ رہے ہیں۔ جب مجھے دیکھا تو اپنی چادر مجھ پر ڈال دی کیونکہ سردی شدت کی تھی۔ جب سلام پھیر چکے ، میں نے صورت حال عرض کی اور بتایا کہ غطفان بھی اپنا ساز و سامان اٹھا کر چل دیئے ہیں۔ اے ابن سعد نے بھی اپنی کتاب طبقات میں حضرت حذیفہ بن یمان کا یہی بیان تقریباً انہی الفاظ میں نقل کیا ہے۔ کے امام بخاری کی محولہ بالا روایت میں اختصار ہے۔ انہوں نے اس سے قبل روایت نمبر ۴۱۰۳ میں سورۃ الاحزاب کی ان آیات کا حوالہ دیا ہے جن میں آندھی اور نظر نہ آنے والی ملکوتی افواج کے ذریعہ سے نصرت دیئے جانے کا ذکر ہے۔ فرماتا ہے : يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَاءَ تَكُمْ جُنُودُ فَأَرْسَلْنَا عَلَيْهِمْ رِيحًا وَجُنُودًا لَّمْ تَرَوْهَا وَ كَانَ اللهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرًانَ إِذْ جَاء وَلَمْ مِنْ فَوْقِكُمْ وَ مِنْ أَسْفَلَ مِنْكُمْ وَإِذْ زَاغَتِ الْأَبْصَارُ وَ بَلَغَتِ الْقُلُوبُ الْحَنَاجِرَ وَ تَظُنُّونَ بِاللهِ الظُّنُونَا هُنَالِكَ ابْتُلِيَ الْمُؤْمِنُونَ وَ زُلْزِلُوا زِلْزَالًا شَدِيدًا (الأحزاب: ۱۰ تا ۱۲) ترجمہ : اے مومنو! اللہ کی اُس نعمت کو یاد کرو جو اُس نے تم پر اس وقت کی جبکہ تم پر کچھ لشکر چڑھ آئے تھے اور ہے ہم نے ان کی طرف ایک ہو اسے بھیجی تھی اور ایسے لشکر بھیجے تھے جن کو تم نہیں دیکھتے تھے اور اللہ تمہارے اعمال کو خوب دیکھتا ہے۔ (ہاں) اس وقت کو یاد کرو جبکہ تمہارے مخالف تمہاری اوپر کی طرف سے بھی (یعنی پہاڑی کی طرف سے ( السيرة النبوية لابن هشام ، غزوة الخندق، جزء ۳ صفحه ۱۸۲، ۱۸۳) الطبقات الكبرى لابن سعد، غزوة رسول الله ﷺ الخندق، جزء ۲ صفحه ۶۵، ۶۶) اس میں غزوہ احزاب کا ذکر ہے جبکہ عین اس دن جب دشمن غالب آنے کا اُمید وار تھا، تیز ہوا چلی اور رات کو مختلف کیمپوں کی آگیں بجھ گئیں جسے عرب لوگ منحوس خیال کرتے تھے۔ اسے دیکھ کر دیوانہ وار سب ب جون جرنیل اپنے قبیلوں کو لے کر بھاگ گئے۔ اور مسلمان اُن کی پور کی یورش سے محفوظ ہو گئے۔ (منہ )