صحیح بخاری (جلد ہشتم)

Page 262 of 388

صحیح بخاری (جلد ہشتم) — Page 262

صحیح البخاری جلد ۸ ۲۶۲ ۶۴ - کتاب المغازی دوسری ضرب لگائی اور اللہ اکبر کہا۔ وہ ایک تہائی اور ٹوٹ گیا۔ آپؐ نے فرمایا: اعْطِيْتُ مَفَاتِيحَ فَارِسَ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ قَصْرَ الْمَدَائِنِ أَبْيَضَ - یعنی فارس کی کنجیاں مجھے دی گئی ہیں۔ اللہ کی قسم! میں مدائن کا محل دیکھ رہا ہوں جو سفید ہے۔ پھر بسم اللہ کہہ کر تیسری ضرب لگائی اور اللہ اکبر کہا۔ پتھر کا باقی حصہ بھی ٹوٹ گیا اور آپ نے فرمایا: انحطيت مَفَاتِيحَ الْيَمَنِ وَاللَّهِ إِنِّي لَأُبْصِرُ أَبْوَابَ صَنْعَاءَ مِنْ تَمَكَانِي هَذَا - یعنی یمن کی چابیاں مجھے دی گئیں۔ اللہ کی قسم ! میں صنعاء کے دروازے اپنی اس جگہ سے دیکھ رہا ہوں۔ ( فتح الباری جزءے صفحہ ۴۹۶) یہ بیان حضرت براء بن عازب اور حضرت عبداللہ بن عمرو کا ہے۔ امام بیہقی کی روایت میں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لکیر ڈال کر خندق کی نشاندہی فرمائی۔ کھدائی کے دوران ایک سفید پتھر حائل ہوا، جسے ہماری کدالیں نہ توڑ سکیں۔ ہم نے چاہا کہ وہ چھوڑ دیں کہ لیکن فیصلہ ہوا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مشورہ کر لیا جائے۔ ہم نے حضرت سلمان فارسی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بھیجا۔ آپؐ آۓ فَضَرَبَ ضَرْبَةً صَدَعَ الصَّخْرَةً وَبَرَقَ مِنْهَا بَرْقَةٌ فَكَبَّرَ وَكَبَّرَ الْمُسْلِمُونَ - یعنی آپ نے ایک ضرب لگائی جس سے پتھر ٹوٹ گیا اور اس سے ایک چمک پیدا ہوئی۔ آپؐ نے اللہ اکبر کہا، مسلمانوں نے بھی اللہ اکبر کہا۔ غرض اسی طرح چند ضربیں لگائیں جن سے آخر وہ پتھر ٹوٹ گیا۔ ہر ضرب سے چمک پیدا ہوتی اور آپ اللہ اکبر کہتے اور صحابہ بھی اللہ اکبر کہتے۔ آخر ان کے دریافت کرنے پر آپ نے فرمایا: اِنَّ الْبَرْقَةَ الْأُولَى أَضَاءَتْ لَهَا قُصُورُ الشَّامِ فَأَخْبَرَنِي جِبْرِيلُ أَنْ أُمَّتِي ہوگی۔ اهِرَةُ عَلَيْهِمْ پہلی چمک پر شام کے محل روشن ہوئے اور جبرائیل نے مجھے بتایا کہ میری امت اہل شام پر غالب ہو اسی طرح آپ نے مدائن اور یمن کی فتوحات کا ذکر فرمایا۔ اس روایت کے آخر میں ہے۔ فَفَرِحَ الْمُسْلِمُونَ وَاسْتَبْشَرُوا - مسلمان اس بشارت سے خوش ہو گئے۔ طبرانی نے حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص سے یہی روایت نقل کی ہے۔ ( فتح الباری جزء کے صفحہ ۴۹۶) مذکورہ بالا روایات کی بناء پر جن کی سند حسن ہے، مؤرخین اسلام نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مذکورہ بالا کشفی نظارہ غزوہ احزاب کے تعلق میں بیان کیا ہے۔ اس تعلق میں کتاب سیرت خاتم النبیین صلی الی مصنفہ صلی اللی مصنفہ حضرت مرزا بشیر احمد صاحب ایم اے، حصہ دوم صفحہ ۵۷۷ بھی دیکھئے۔ امام بخاری کی روایت نمبر ۴۱۰۱ میں یہ تفصیل نہیں۔ " (ب) روایت نمبر ۴۱۰۵ میں ذکر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بادِ صبا سے میری مدد کی گئی ہے اور عاد باد دبور سے ہلاک کئے گئے تھے۔ امام ابن حجر کے نزدیک اس روایت کا تعلق اس تیز و تند آندھی سے ہے جو غزوہ خندق کی آخری رات کو چلی تھی جس سے دشمنوں کے لشکر میں کھلبلی پڑ گئی تھی، ان کی تھی، ان کی آگیں بجھ گئیں اور چولہوں پر سے ہانڈیاں الٹ گئیں۔ ( یہ مشرکین کے لئے برا شگون تھا۔) خیمے اُکھڑ گئے اور ان کے جانور برک گئے۔ آندھی کیا تھی کہ ایک ناگہانی آفت جس نے لشکر میں انتشار و ابتری پیدا کر دی۔ ( فتح الباری جزءے صفحہ ۵۰۲) کتب مغازی کی روایت میں اس تیز و تند آندھی کا مفصل ذکر آیا ہے اور مؤرخین نے بھی اس کا ذکر کیا ہے۔