صحیح بخاری (جلد ہشتم) — Page 257
صحیح البخاری جلد ۸ ۲۵۷ ۶۴ - کتاب المغازی قیاس درست ثابت ہوتا ہے کہ احزاب کے حملہ کی تیاری اور خندق کی کھدائی ایک وقت میں شروع ہوئی اور بقول ابن قیم دونوں کی مدت زیادہ سے زیادہ ایک ماہ ہے۔ ( فتح الباری جزءے صفحہ ۴۹۲) 5 km بنو قینقاع بنو قريظة جبل أحد مجمع الأسيال وادي قناة : بنو حارة الشيخين الأحزاب بنو عبد الأشهل مسجد نبوی ذباب خندق جبل بنى عبيد زغاب وادی مهزور اعدة۔ ه بنو ظفر وادي مدينب وادی بطحان بنو غنم بنو دینار بن النجار و سالم بن عوف۔ پنو قباء بنو عمر و بن عوف بنو أمية كعب بن الأشرف ۔ بنو طبقات ابن سعد میں خندق کی کھدائی سے متعلق مفصل بیان ہے کہ مہاجرین نے قلعہ رائج ( حرة شرقی ) سے ذباب تک۔ انصار نے ذباب سے جبل بنی عبید (خربی) تک۔ قبیلہ بنو عبد الاشہل نے رائج سے ملحقہ علاقہ میں مسجد نبوی کے درے تک اور قبیلہ بنو دینار نے خُربی کے قریب سے ابن ابی الجنوب کی حویلی تک خندق کھو دی۔ باقی حصہ مدینہ گنجان آبادیوں، درختوں، تنگ گلیوں اور چند ایک ٹیلوں کی طبعی رکاوٹوں سے محفوظ تھا۔ جہاں خطرہ تھا