صحیح بخاری (جلد ہشتم)

Page 211 of 388

صحیح بخاری (جلد ہشتم) — Page 211

صحیح البخاری جلد ۸ ۲۱۱ ۶۴ - كتاب المغازی بِهَا رَأْسَهُ وَاجْعَلُوا عَلَى رِجْلَيْهِ ان کا سر ڈھانک دو اور ان کے پاؤں پر اذخر گھاس الْإِذْخِرَ أَوْ قَالَ أَلْقُوا عَلَى رِجْلَيْهِ مِنَ ڈالو یا فرمایا: ان کے پاؤں پر کچھ اذخر ڈال دو اور الْإِذْخِرِ وَمِنَّا مَنْ أَيْنَعَتْ لَهُ ثَمَرَتُهُ ہم میں سے بعض وہ ہیں جن کا میوہ خوب پک گیا فَهُوَ يَهْدِبُهَا۔ ہے اور وہ اُسے چن رہے ہیں۔ أطرافه: ۱۲۷۶ ، ۳۸۹۷ ، ۳۹۱۳ ، ۳۹۱۴ ، ۴۰۴۷ ، ۶۴۳۲ ، ۶۴۴۸ تشريح : مَنْ قُتِلَ مِنَ الْمُسْلِمِينَ يَوْمَ أَحدٍ: عنوانِ باب میں جن صحابہ کرام کی شہادت کا ذکر نمایاں کیا گیا ہے ان کی شجاعت کا نمونہ غیر معمولی ہے۔ حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا ذکر باب ۲۳ میں، حضرت مصعب بن عمیر کا ذکر باب ۱۷، روایت نمبر ۴۰۴۵، ۴۰۴۷ میں اور حضرت انس بن نضر کا ذکر باب ۱۷ ہی کی روایت نمبر ۴۰۴۸ نیز کتاب الجہاد باب ۱۲، روایت نمبر ۲۸۰۵ میں گزر چکا ہے۔ حضرت انس بن نصر" کا نام غلطی سے طی سے ابوذر اور نسفی کے نسخوں میں نضر بن انس آیا ہے جو دراصل ان ۔ جو دراصل ان کے بیٹے کا نام ہے۔ صحیح بخاری کے باقی نسخوں میں ان کا نام انس بن نضر ہی ہے۔ (فتح الباری جزءے صفحہ ۴۶۹) حضرت بیان کا ذکر باب ۱۸، روایت نمبر ۴۰۶۵ میں آچکا ہے۔ سے روایت نمبر ۴۰۴۸ میں گزر چکا ہے کہ حضرت انس بن نضر نے اپنے قبیلہ کے کمزوری دکھانے والوں کی طرف معذرت کرتے ہوئے تلوار سونتی اور گھمسان کی لڑائی میں گھس گئے لئے ! اور شہید ہو گئے۔ ان کے بدن پر اتنے : زخم تھے کہ پہچانے نہ جاسکے ، ان کی بہن نے ان کی انگلی کے پوروں سے انہیں پہچانا۔ رضی اللہ عنہ۔ حضرت انس بن نضر حضرت انس بن مالک کے چا ہیں۔ ان کی نسبت محمد بن اسحاق کی روایت ہے کہ انہوں نے حضرت عمر بن خطاب اور حضرت طلحہ بن عبید اللہ وغیرہ صحابہ کو دیکھا کہ وہ افسردہ ہیں اور مایوسی کے عالم میں ایک طرف بیٹھے ہیں تو حضرت انس بن نضر ) نے پوچھا کہ آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں ؟ انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شہید ہو گئے ہیں تو حضرت انس بن نضر رضی اللہ عنہ نے کہا: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بغیر زندگی کس کام کی ۔ مُوْتُوا عَلَى مَا مَاتَ عَلَيْهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جس بات پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے موت کو گلے لگایا ہے تمہاری موت بھی اسی پر ہو۔ یہ کہہ کر انہوں نے کفار پر حملہ کیا اور ان کی تلواروں سے وہ ٹکڑے ٹکڑے ہو گئے۔ اے شہدائے احد کے مشہور صحابہ میں سے حضرت عبد اللہ بن جبیر سالار دسته جبل عینین ، حضرت سعد بن ربیع، حضرت مالک بن سنان والد حضرت ابوسعید حضرت اوس بن ثابت بر اور حضرت حسان، حضرت حنظلہ بن ابی عامر المعروف بغسيل الملائكة - ملائکہ کے نہلائے ہوئے ) ، حضرت خارجہ بن زید بن ابی بن زید بن ابی زهیر داماد حضرت ابو بکر صدیق ريم 1 ( السيرة النبوية لا بن هشام، غزوة أحد، من شجاعة أصحاب الرسول ، جزء ۳ صفحه (۴۶)