صحیح بخاری (جلد ہشتم) — Page 107
صحيح البخاری جلد ۸ 1+2 ۶۴ - کتاب المغازی یہود اور مومن جب تک حملہ آور سے جنگ رہے گی مل کر خرچ برداشت کریں گے۔یہود اپنے اخراجات کے ذمہ وار ہوں گے اور مسلمان اپنے اخراجات کے۔وَإِنَّهُ لَا يَخْرُجُ مِنْهُمْ أَحَدٌ إِلَّا بِإِذْنِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ۔ان میں سے کوئی بغیر اجازت محمد صلی اللہ علیہ وسلم جنگ کے لئے نہیں نکلے گا۔وَإِنَّهُ لَا يُنْحَجَرُ عَلَى ثَارِ جُرْحٍ وَإِنَّهُ مَنْ فَتَكَ فَبِنَفْسِهِ فَتَكَ وَأَهْلِ بَيْتِهِ إِلَّا مَنْ ظُلِمَ وَإِنَّ الله عَلَى أَبَرَّ هَذَا۔کسی زخم کا بدلہ لینے میں کوئی روک پیدا نہیں کی جائے گی جو کسی پر حملہ کرے گا تو وہ اپنے آپ پر اور اپنے اہل ہی پر حملہ کرے گا سوائے اس کے کہ کوئی مظلوم ہو۔( یہ معاہدہ نہایت نیک شکل میں اور پوری وفاداری سے پورا کیا جائے گا) اس کے لئے اللہ تعالی ضامن ہے۔وَ إِنَّ يَهُودَ بَنِي عَوْفٍ أُمَّةٌ مَعَ الْمُؤْمِنِينَ، لِلْيَهُودِ دِيْنُهُمْ وَلِلْمُسْلِمَيْنِ دِيْنُهُمْ مَوَالِيهِمْ وَأَنْفُسُهُمْ إِلَّا مَنْ ظَلَمَ وَأَيْمَ فَإِنَّهُ لَا يُوتِعُ إِلَّا نَفْسَهُ وَأَهْلَ بَيْتِهِ، وَإِنَّ لِيَهُودِ بَنِي النَّجَّارِ مِثْلَ مَا لِيَهُودِ بَنِي عَوْفٍ وَإِنَّ لِيَهُودِ بَنِى الْحَارِثِ مِثْلَ مَا لِيَهُودِ بَنِي عَوْفٍ وَإِنَّ لِيَهُودِ بَنِي سَاعِدَةَ مِثْلَ مَا لِيَهُودِ بَنِي عَوْفٍ وَإِنَّ لِيَهُودِ بَنِي جُشَمٍ مِثْلَ مَا لِيَهُودِ بَنِي عَوْفٍ وَإِنَّ لِيَهُودِ بَنِي الْأَوْسِ مِثْلَ مَا لِيَهُودِ بَنِي عَوْفٍ وَإِنَّ لِيَهُودِ بَنِي ثَعْلَبَةَ مِثْلَ مَا لِيَهُودِ بَنِي عَوْفٍ إِلَّا مَنْ ظَلَمَ وَأَيْمَ فَإِنَّهُ لَا يُوتِخُ إِلَّا نَفْسَهُ وَأَهْلَ بَيْتِهِ، وَإِنَّ جَفْنَةَ بَطْنٍ مِن ثَعْلَبَةَ كَأَنْفُسِهِمْ وَإِنَّ لِبَنِي الشَّطَيْبَةِ مِثْلَ مَا لِيَهُودِ بَنِي عَوْفٍ۔بنی عوف کی بستی کے یہودی مومنوں کے ساتھ مل کر بحیثیت ایک امت متصور ہوں گے۔یہود کا اپنا دین اور مسلمانوں کا اپنا دین ہے اسی طرح ان کے حلیف اور متعلقین اپنے اپنے دین میں آزاد ہوں گے مگر جو ظلم کرے گا اور محرمات کا مرتکب ہو گا تو اُسے خیال رہے کہ وہ اپنے آپ ہی کو اور اپنے اہل کو ہلاک کرے گا۔اسی طرح بنی نجار بستی کے یہود اور بنو حارث، بنو ساعدہ، بنو جشم بنو اوس، بنو ثعلبہ کے یہود بھی مومنوں کے ساتھ مل کر ایک امت ہوں گے اور وہ بھی انہی شرطوں پر معاہدہ میں شریک ہیں جن پر بنو عوف کے یہود۔مگر جو ظلم کرے گا اور محرمات کا مرتکب ہوگا تو اُسے خیال رہے کہ وہ اپنے آپ ہی کو اور اپنے اہل کو ہلاک کرے گا۔اور بنو جفنہ جو ثعلبہ کا حصہ ہی ہیں وہ بھی انہی کی طرح ہوں گے۔اور بنو شطیبہ بھی انہی شرطوں پر معاہدہ میں شریک ہیں جن پر بنو عوف کے یہود۔وَ إِنَّهُ مَا كَانَ بَيْنَ أَهْلِ هَذِهِ الصَّحِيفَةِ مِنْ حَدَثٍ أَوْ اشْتِجَارٍ يُخَافُ فَسَادُهُ فَإِنَّ مَرَدَّهُ إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ وَ إِلَى مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللَّه عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَإِنَّ الله عَلَى أَتْقَى مَا فِي هَذِهِ الصَّحِيفَةِ وَأَبَرِهِ اس معاہدہ میں شریک ہونے والوں کے درمیان کوئی ایسا حادثہ یا تنازعہ پیدا ہو جس سے فساد کا اندیشہ ہو تو اس کے