صحیح بخاری (جلد ہفتم)

Page 440 of 458

صحیح بخاری (جلد ہفتم) — Page 440

صحیح البخاری جلد ۴۴۰ ۶۳ - كتاب مناقب الأنصار سُفْيَانُ عَنْ عَوْفٍ عَنْ أَبِي عُثْمَانَ (بن عیینہ) نے ہمیں بتایا۔انہوں نے عوف (اعرابی) اللهُ عَنْهُ سے عوف نے ابو عثمان نہدی) سے روایت کی۔قَالَ سَمِعْتُ سَلْمَانَ رَضِيَ يَقُوْلُ أَنَا مِنْ رَامَ هُرْمُزَ۔انہوں نے کہا: میں نے حضرت سلمان فارسی ہے - سے سنا۔کہتے تھے: میں رام ہر مز شہر سے ہوں۔٣٩٤٨: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُدْرِكَ :۳۹۴۸ حسن بن مدرک نے ہمیں بتایا کہ بچی بن حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ حَمَّادٍ أَخْبَرَنَا حماد نے ہم سے بیان کیا۔ابو عوانہ نے ہمیں بتایا۔أَبُو عَوَانَةَ عَنْ عَاصِمِ الْأَحْوَلِ عَنْ انہوں نے عاصم (احول) سے، عاصم نے ابو عثمان أَبِي عُثْمَانَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ فَتْرَةٌ (ندی) سے ، ابو عثمان نے حضرت سلمان (فارسی) بَيْنَ عِيْسَى وَمُحَمَّدٍ صَلَّى الله سے روایت کی۔انہوں نے کہا: حضرت عیسی“ اور عَلَيْهِمَا وَسَلَّمَ سِتْ مِائَةِ سَنَةٍ۔حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے درمیان چھ سو برس کا فاصلہ تھا، جس میں کوئی نبی مبعوث نہیں ہوا۔تشريح: اِسْلَامُ سَلْمَانَ الْفَارِسِيَّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ : سیرت ابن ہشام میں حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ کے اسلام کی نسبت حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کی روایت منقول ہے جو انہوں نے ان کی زبان سے سنی۔جس کا خلاصہ یہ ہے کہ وہ فارسی النسل اصفہان کے باشندے تھے۔رام ہر مز شہر جس کا پایہ تخت تھا اور ان کا باپ گاؤں کا چوہدری تھا۔گاؤں کا نام جی بتایا گیا ہے۔ان کا خاندان مذہبی تھا اور عقیدہ کے لحاظ سے آتش پرست۔ان کے گھر میں آگ ہمیشہ جلتی رہتی۔مدہم نہ ہونے پاتی۔ان کے باپ نے سلمان کے ذمے لگایا ہو ا تھا کہ اس میں آگ جھونکتے رہیں۔ان کا بیان ہے کہ وہ ایک گرجے کے پاس سے گزرے۔عیسائیوں کی نماز کا طریق انہیں بڑا پسند آیا۔وہ ایک راہب سے ملے اور اپنے شوق کا اظہار کیا۔اس راہب نے شام جانے کا مشورہ دیا اور ایک دوسرے راہب کا نام لیا جس سے انہیں دین مسیحیت کا علم حاصل ہو گا۔چنانچہ مذہب کے شوق میں وہ اپنا وطن چھوڑ کر وہاں گئے۔(غالباً یہ ڈر تھا کہ یہاں کے دہقان عیسائیوں کے خلاف ہو جائیں گے۔) شام سے موصل اور موصل سے نصیبین اور نصیبین سے عموریہ پہنچے۔جو رومی مملکت کا ایک مشہور شہر تھا۔وہاں ایک راہب سے انہیں علم ہوا کہ نبی آخر الزمان جس کا حضرت مسیح علیہ السلام نے پتہ دیا ہے عنقریب عربوں میں پیدا ہونے والے ہیں۔جن کا دین ابراہیمی ہو گا اور نشان بھی بتائے کہ یہ نبی ہدیہ قبول کرلے گا لیکن صدقہ کا مال نہیں کھائے گا اور ان کے مونڈھے پر ختم نبوت کا نشان ہو گا۔حضرت سلمان رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ وہ کچھ دیر عموریہ میں