صحیح بخاری (جلد ہفتم) — Page iv
متذکرہ بالا پروگرام کو چھوڑ کر ایم۔ایس ورڈ میں کام کرنے کی ہدایت موصول ہوئی جس پر فوری لبیک کہتے ہوئے قریباً نئے سرے سے کام کا آغاز کرنا پڑا۔پھر اس سٹم سے ناتجربہ کاری ہمارے لیے جگہ جگہ روکیں اور مسائل پیدا کرتی رہی اور بارہا ایسا محسوس ہوا کہ اس پروگرام سے رجوع کے سوا چارہ نہیں ہے۔مگر تعمیل ارشاد ہمارے لیے سب سے بڑی سعادت تھی۔الحمد للہ یہ جلد اس نئے پروگرام میں تیار کرنے کی توفیق ملی۔فجزاھم اللہ احسن الجزاء۔