صحیح بخاری (جلد ہفتم)

Page iii of 458

صحیح بخاری (جلد ہفتم) — Page iii

بسم الله الرحمن الرحيم پیش لفظ ہمارے سید و مولا حضرت اقدس محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم انسانیت کا معراج اور الوہیت کے مظہر اتم ہیں۔آپ کی زندگی کا ہر لمحہ وہ شمع نور ہے جس کی ضیاء پاشی مردہ دلوں کے لیے حیات جاودانی اور خوابیدہ روحوں کے لیے ایقاظ روحانی کا وہ مؤثر ترین ذریعہ ہے جو صدیوں کے سفر سے بھی نہ ماند پڑتا ہے ، نہ اپنی اثر انگیزی میں اضمحلال کا شکار ہوتا ہے۔آپ کی حیات طیبہ انسانی زندگی کے ہر پہلو کے لیے اسوۂ کامل اور منارہ نور ہے۔بخاری کے جس حصہ کا ترجمہ اور شرح اس جلد کی صورت میں آپ کے سامنے ہے یہ آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے مناقب اور فضائل کی ایک جھلک ہے جو عاشقان رسول کے ایمان و عرفان کے لیے تازہ ہوا کا ایک جھونکا ہے۔امر واقعہ یہ ہے کہ آپ کی سیرت کا بیان نہ ختم ہونے والا ایک دائمی اور لازوال وہ چشمہ خورشید ہے جس کی آب و تاب قیامت تک روز افزوں اور بڑھتی جارہی ہے۔اور یہی وہ زندہ رسول کی زندہ بجلی ہے جو ہر دور میں نیا جلوہ دکھاتی اور نئی کہکشائیں بناتی جا رہی ہے۔بخاری کے اس حصہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات بابرکات کے مختلف پہلوؤں کے علاوہ آپ کے ذریعہ پیدا کردہ اس انقلاب عظیم کی بھی کچھ جھلکیاں آپ کو دکھائی دیں گی جو اس شجرہ طیبہ کے شیریں پھل ہیں۔یعنی صحابہ کرام کی اس مقدس جماعت کے مناقب اور فضا ئل کا کچھ تذکرہ ہے جنہوں نے اکتساب فیض میں وہ کمال حاصل کیا جو کسی اور نبی کے متبعین کی جماعت میں دکھائی نہیں دیتا اور یہ تاج انہی کے سر ہے۔رضی اللہ عنہم ورضوا عنہ۔اللهم صل على محمد وعلی آل محمد و علی اصحابہ وازواجہ وبارک وسلم انک حمید مجید۔بخاری جلد نمبرے ترجمہ و شرح حضرت سید زین العابدین ولی اللہ شاہ صاحب رضی اللہ عنہ کتاب المناقب، کتاب فضائل اصحاب النبی اور کتاب مناقب الانصار پر مشتمل ہے۔اس جلد کی تکمیل میں ہمارے معمول سے زیادہ وقت لگا ہے۔جس کی وجہ طریق کار میں ایک اہم تبدیلی ہے۔اس سے قبل کی چھ جلدوں کی کمپیوٹر سیٹنگ ان پیج اور کورل ڈرا میں کی گئی۔جبکہ اس جلد میں داخل ہونے کے بعد