صحیح بخاری (جلد ہفتم)

Page 357 of 458

صحیح بخاری (جلد ہفتم) — Page 357

صحيح البخاری جلد ۳۵۷ ۶۳ - كتاب مناقب الأنصار ریح: هِجْرَةُ الحُبَشَةِ : قریش مکہ کے مظالم کی وجہ سے یہ ہجرت دو دفعہ وقوع میں آئی۔مصنفین سیرت نبویہ نے پہلی بار کی ہجرت ماہ رجب سن ۵ از بعثت نبویہ کا وقت متعین کیا ہے۔اس ہجرت میں گیارہ مرد اور تین چار عورتیں تھیں۔حضرت عثمان بن عفان اور ان کی اہلیہ حضرت رقیہ بنت رسول اللہ ملا لیکم حضرت عبد الرحمن بن عوف، حضرت زبیر بن العوام، حضرت ابو حذیفہ بن عقبہ ، حضرت عثمان بن مظعون، حضرت مصعب بن عمیر ، حضرت ابو سلمہ بن عبد الاسد اور ان کی اہلیہ حضرت ام سلمہ۔یہ مہاجرین میں مشہور اصحاب ہیں اور جن قبائل سے ان کا تعلق تھا وہ قوی اور معزز سمجھے جاتے تھے۔نجاشی شاہ حبشہ عیسائی تھا اور عدل و انصاف میں مشہور۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے حسن ظن رکھتا تھا۔قریش نے ان مہاجرین کا تعاقب کیا مگر ان کا جہاز ساحل سمندر سے دور جاچکا تھا۔اس لئے ان کو پکڑ نہ سکے۔دوسری ہجرت دوسرے سال ہوئی جس میں بقول ابن اسحاق ۸۰ سے کچھ اوپر مہاجرین تھے۔مصنفین (سیرت ابن اسحاق، موسیٰ بن عقبہ وغیرہ) نے لکھا ہے کہ سابقہ مہاجرین کو حبشہ میں اطلاع ملی کہ اہل مکہ مسلمان ہو گئے ہیں (غالباً اس افواہ کا سبب سورۃ النجم کی آیت سجدہ پر بعض کفار کا بے اختیار سجدہ میں گرنا تھا) یہ سن کر حضرت عثمان بن مظعون وغیرہ مکہ مکرمہ کو لوٹ آئے مگر خبر کو غلط پا کر پھر واپس ہوئے نیز شاہ نجاشی کی طرف سے خاطر و مدارات کے حالات سن کر دیگر مظلوم صحابہ بھی اس دوسری ہجرت میں شامل ہو گئے۔ابن جریر نے صرف مردوں کی تعداد ۸۲ بتائی ہے۔ان کے علاوہ عورتیں اور ان کے بچے بھی تھے۔عورتوں کی تعداد ۸ ا بتائی جاتی ہے۔(فتح الباری جزءے صفحہ ۲۳۸،۲۳۷) زیر باب پانچ روایتیں ہیں۔عنوان باب میں حضرت عائشہ کے حوالے سے آنحضرت صلی ایم کی ایک خواب کا ذکر کیا گیا ہے۔جس کی تعبیر اس وقت منکشف ہوئی جبکہ اہل مدینہ کی دعوت پر آپ نے مع صحابہ مدینہ کی طرف ہجرت کی۔یہ اطلاع پا کر مہاجرین حبشہ بھی وہیں آگئے اور مدینہ اسلامی قرار گاہ اور اسلام کے عروج کا مرکز بنا۔بَاب ۳۸ : مَوْتُ النَّجَاشِيِّ نجاشی کی موت :۳۸۷۷ : حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبيع حَدَّثَنَا ۳۸۷۷: ابو الربیع (سلیمان بن داؤد) نے ہم سے ابْنُ عُيَيْنَةَ عَنِ ابْنِ جُرَيْج عَنْ بیان کیا کہ سفیان بن عیینہ نے ہمیں بتایا۔عَطَاءٍ عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ انہوں نے ابن جریج سے، ابن جریج نے عطاء النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِيْنَ بن ابي رباح) سے، عطاء نے حضرت جابر ر ) الى رضی به مَاتَ النَّجَاشِيُّ مَاتَ الْيَوْمَ رَجُلٌ سے روایت کی کہ جب نجاشی فوت ہوا نبی صلی ال کنیم