صحیح بخاری (جلد ہفتم) — Page 338
صحیح البخاری جلد ۳۳۸ - كتاب مناقب الأنصار سب پر شامل ہے جس کی وجہ سے آپ لقب رحمۃ للعلمین سے ممتاز ہیں اور آپ نے ایسی مخلوقات کے لئے بھی دعا کی جو آپ کے جذبات شفقت ورحمت کی ترجمانی کرتی ہے۔امام بخاری نے روایت نمبر ۳۸۶۰ معنونه آیت کے تحت نقل کی ہے۔اس سے حضرت ابو ہریرہ کی روایت پر جرح کرنا مقصود ہے۔محولہ آیت سورۃ الجن کی ہے جو بالا تفاق مکی سورتوں میں سے ہے۔حضرت ابوہریرہ ہجرت مدینہ کے بعدے ھ میں آئے اور نصیبین کے عیسائیوں کا وفد آپ کی ملاقات اور تحقیق دعویٰ نبوت کی غرض سے اس وقت آیا جب آپ مکہ مکرمہ میں تھے اور روایت حضرت ابن عباس سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کا مذکورہ بالا بیان مخدوش معلوم ہوتا ہے۔نہ وہ اس وقت مسلمان تھے اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہنے کا موقع انہیں نصیب ہوا تھا۔امام ابن حجر نے بھی اسی وجہ سے یہ روایت مجروح قرار دی ہے۔(فتح الباری جزءے صفحہ ۲۱۵) اس تعلق میں دیکھئے کتاب الاذان باب ۱۰۵ روایت نمبر ۷۷۳۔نیز کتاب التفسير سورة الجن باب اروایت نمبر ۴۹۲۱۔دونوں جگہ حضرت ابن عباس سے جو روایت منقول ہے اس سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی روایت تصدیق نہیں پاتی۔عنوان باب سے اسی کمزوری کی طرف توجہ دلانا مقصود ہے۔حضرت ابو ہریرہا کی روایت میں خلط ملط واقع ہوا ہے۔مختلف موقع ومحل ے متعلق ارشادات نبویہ اکٹھے نقل کر دیئے ہیں۔شارحین و فقہاء کو ان کی قوت حافظہ سے متعلق اتنا اعتراض نہیں ہے جتنا کہ ان کے تفقہ کے بارے میں کہ وہ کمزور تھا۔باب ۳۲ ضمنی باب ہے کیونکہ ابواب المناقب سے اس کا تعلق ضمنا ہی ہو سکتا ہے۔معن بن عبد الرحمن راوی حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ کے پوتے ہیں۔صحیح بخاری میں ان کی اس روایت کے سوا اور کوئی روایت نہیں۔یہ ثقہ راوی ہیں۔(فتح الباری جزءے صفحہ ۲۱۷) دوسری روایت عمرو بن یحی بن سعید اپنے دادا (سعید بن عمرو بن سعید بن العاص) سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابو ہریرہ سے نقل کیا ہے۔اس طرح نقل در نقل سے خلط ملط واقع ہونے کا احتمال قوی ہے۔اس تعلق میں دیکھئے کتاب الوضوء باب ۲۱،۲۰۔بَاب :٣٣ : إِسْلَامُ أَبِي ذَرِّ الْغِفَارِيَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حضرت ابو ذر غفاری رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا ٣٨٦١: حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَبَّاسِ :۳۸۶۱: عمرو بن عباس نے مجھے بتایا کہ عبد الرحمن حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِي بن مہدی نے ہم سے بیان کیا کہ مثنی ( بن سعید ) حَدَّثَنَا الْمُثَنَّى عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَن نے ہمیں بتایا۔انہوں نے ابو جمرہ سے ، ابو جمرہ نے ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ لَمَّا حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی۔