صحیح بخاری (جلد ہفتم)

Page 335 of 458

صحیح بخاری (جلد ہفتم) — Page 335

صحیح البخاری جلدی ۳۳۵ ۶۳- كتاب مناقب الأنصار شارع کی پیشگوئی سے ناواقف نہیں تھے کہ وہ بنو اسماعیل (عربوں) میں پیدا ہونا ہے۔ اس پیشگوئی کے ظہور کی شہرت اور اس کا خاص و عام میں چر چا تھا، اس لئے آپ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا دعویٰ سن کر فوراً ایمان لے آئے۔ بَاب ۳۱ : إِسْلَامُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَّاصٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا ٣٨٥٨ : حَدَّثَنِي إِسْحَاقُ أَخْبَرَنَا ۳۸۵۸ : مجھ سے اسحاق (بن ابراہیم) نے بیان أَبُو أُسَامَةَ حَدَّثَنَا هَاشِمٌ قَالَ سَمِعْتُ کیا: ہمیں ابواسامہ نے خبر دی کہ ہاشم ( بن ہاشم ) سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ قَالَ سَمِعْتُ نے ہم سے بیان کیا۔ انہوں نے کہا: میں نے سعید بن مسیب سے سنا۔ انہوں نے کہا کہ میں أَبَا إِسْحَاقَ سَعْدَ بْنَ أَبِي وَقَّاصٍ نے حضرت ابو اسحاق سعد بن ابی وقاص کو کہتے يَقُوْلُ مَا أَسْلَمَ أَحَدٌ إِلَّا فِي الْيَوْمِ سنا۔ کوئی اسلام نہیں لایا مگر اسی دن جس دن الَّذِي أَسْلَمْتُ فِيْهِ وَلَقَدْ مَكُنْتُ میں مسلمان ہوا اور مسلمان ہونے کے بعد سات سَبْعَةَ أَيَّامٍ وَإِنِّي لَثُلُثُ الْإِسْلَامِ۔ دن مجھ پر ایسے گزرے کہ میں کل مسلمانوں کا اطرافه: ۳۷۲۶، ۳۷۲۷ تیسرا حصہ تھا۔ تشريح : اِسْلَامُ سَعْدِ بْنِ أَبِي وَقَاصِ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ: اس تعلق میں دیکھتے باب ۱۵ کتاب فضائل اصحاب النبي، مناقب سعد بن ابی وقاص اسعد بن ابی وقاص ۔ بنو زہرہ کے خاندان سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی والدہ حضرت آمنہ تھیں۔ عربی میں ماں کے اقرباء اخوال کہلاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے عنوان باب (۱۵) میں ان کا ذکر کیا گیا ہے۔ ابو وقاص کا نام مالک بن وہیب ہے۔ حضرت سعد کی کنیت ابو اسحاق تھی۔ ان کا نسب نامہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کلاب بن مرہ سے مل جاتا ہے۔ وہیب بن عبد مناف بن زہرہ بن کلاب ابن بن ۔ مرہ۔ حضرت سعد سعد کی والدہ کا نام حمنہ بنت سفیان ( بن امیہ بن عبد شمس) تھا یہ مسلمان نہیں ہوئیں۔ حضرت سعد رضی اللہ عنہ عقیق مقام میں ۵۵ھ میں فوت ہوئے اور تقریبا اسی سال عمر پائی۔ اس باب میں ابتدائی زمانے کا ذکر ہے جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر سب سے پہلے حضرت ابو بکر نے لبیک کہا اور پھر حضرت سعد بن ابی وقاص نے اور اس وقت حضرت سعد تین قبول کرنے والوں میں سے تیسرے تھے۔ یعنی حضرت خدیجہ اور حضرت ابو بکر کے بعد حضرت سعد نے جہاد میں جو اعلیٰ نمونہ دکھایا اس کا ذکر كتاب المغازی باب ۱۸ میں آتا ہے۔