صحیح بخاری (جلد ہفتم) — Page 20
صحیح البخاری جلدی ۲۰ ۶۱ - كتاب المناقب قصی بن کلاب حضرت اسماعیل علیہ السلام کی نسل سے تھے اور عدنانی کہلاتے تھے۔ یہ دانشوران عرب میں سے مشہور دانشور تھے اور بڑے فصیح و بلیغ خطیب۔ اس تعلق میں مندرجہ ذیل دو حوالے بھی نقل کئے جاتے ہیں جن سے قریش اور بنو خزاعہ کی عداوت سے متعلق سابقہ تاریخ کا علم ہو سکتا ہے: 1 فَلَمَّا قَدِمَتْ خُزَاعَةُ مِنَ الْيَمَنِ أَجْلَتُ جُرْهُمَ وَانْتَزَعَتْ مِنْهَا السَّيَادَةً بَعْدَ تَفَرُّقِ سَبَاءٍ عَلَى إِثْرِ حَادِثَةِ سَيْلِ الْعَرِمِ إِذْ عَرَّجَ عَلَى مَكَّةَ بَنُو حَارِثَ بْنِ عَمْرٍو الْمُلَقَّبِ مُخْزَاعَةَ فَاسْتَعَانَ بَنُو حَارِثَ بِكِنَانَةً بَطْنٍ مِنْ مُنَ) فَغَلَبَهُمْ بَنُو حَارِثَةً وَكَانَ رَئِيسُهُمْ يَوْمَئِذٍ عَمْرَو بْنَ حَيَّ وَاسْتَمَرَّتْ خُزَاعَةُ عَلَى وِلَايَةِ الْبَيْتِ نَحْوًا مِنْ ثَلَاثِ مِائَةِ سَنَةٍ أَحْدَثُوا فِيهَا كَثِيرًا مِنَ الْأَوْهَامِ الْفَاسِدَةِ وَلَا سِيِّمَا عِبَادَةُ هُبُل یعنی جب سیلاب حرم کے بعد سبا کی قوم منتشر ہو گئی تو خزاعہ یمن سے آئے اور جرہم قبیلے کو مکہ سے جلا وطن کر دیا اور ان سے سرداری چھین لی۔ جب بنو حارثہ بن عمرو جس کا لقب خزاعہ تھا مکہ میں آئے تو بنو حارثہ نے کنانہ سے مدد لی (جو مری قبیلے کا ایک خاندان تھا) اور بنو حارثہ ان پر غالب آئے۔ ان دنوں ان کا سردار عمر و بن بھی تھا۔ خزاعہ بیت اللہ کے تقریباً تین سو سال تک متولی رہے۔ اس اثناء میں انہوں نے بہت سے فاسد اوہام بیت اللہ سے متعلق بطور بدعت جاری کئے خصوصا ہیل کی عبادت۔ - قَدِ اسْتَمَرَّتْ خُزَاعَةُ عَلَى وِلَايَةِ الْبَيْتِ حَتَّى قَوِيَتْ قُرَيْشٍ وَتَغَلَّبَتْ عَلَيْهَا فِي الْقَرْنِ الْخَامِي فَاسْتَوْلَى قُصَى بْنُ كِلَابٍ عَلَى أَمْرِ مَكَّةَ وَالْبَيْتِ الْحَرَامِ سَنَةً ٢٢٠ الْعِيْسَوِيَّةَ وَأَوْلَادُهُ عَلَيْهَا فَرَحَلَتْ خُزَاعَةُ وَنَزَلَتْ بِبَطْنِ هُرٍ فِي وَادِي فَاطِمَةً یعنی خزاعہ بیت اللہ کے اس وقت تک متولی رہے کہ قریش مضبوط ہو گئے اور پانچویں صدی عیسوی میں اس پر غالب آئے۔ قصی بن کلاب نے مکہ اور بیت اللہ کی سرداری اور نگرانی سنبھالی۔ یہ واقعہ ۴۴۰ ء کا ہے اور اسی طرح اس کی اولاد نے بھی۔ جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ قبیلہ خزاعہ وہاں سے رحلت کر گیا اور وادی فاطمہ کے قریب صحرائی علاقے مٹر میں ڈیرے لگائے۔ (بنو خزاعہ ، اوس اور خزرج سب بنوت بنو قحطان ہیں جنہوں نے یمن سے سیل عرم اور سد مارب کی شکست و ریخت کی وجہ سے شمالی علاقہ میں ہجرت کی۔) اس تعلق میں مروج الذهب للمسعودى، ذكر مكة وأخبارها وبناء البيت، ولاية الخزاعة أمر البيت ، جزء اول صفحه ۱۹۱ نیز ولاية البيت تؤول الى قصى بن كلاب، جزء اول صفحہ ۱۹۲ بھی دیکھئے۔ تاریخ ابن خلدون میں یہ ذکر الكتاب الثانى ، القول فى أجيال العرب ، الطبقة الثانية من العرب الخبر عن قريش وملكهم بمكة ، جزء ۲، صفى ۱۳۹۶ میں دیکھئے۔