صحیح بخاری (جلد ہفتم)

Page 230 of 458

صحیح بخاری (جلد ہفتم) — Page 230

صحیح البخاری جلد شرح۔۶۲ کتاب فضائل أصحاب النبي ذِكْرُ أُسَامَةَ بنِ زَيْدٍ : مخروی عورت ایک معزز خاندان بنی مخزوم میں سے تھی۔چوری کرنے پر اس کا ہاتھ کاٹا گیا۔یہ مشہور واقعہ ہے جس سے ظاہر ہے کہ از روئے شریعت اسلامیہ مذہب اسلام کے تمام افراد بلا امتیاز خاندان مسئول و جوابدہ ہیں۔اس کا مفصل ذکر کتاب الحدود میں آئے گا۔زیر باب ہذا چھ روایتیں ہیں جو مناقب حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ کے تسلسل میں ہیں۔چھٹی روایت میں حضرت ام ایمن رضی اللہ عنہا کا ذکر ہے جو حضرت زید بن حارثہ کی زوجہ اور حضرت اسامہ کی والدہ تھیں۔پہلے عبید بن عمرو بن ہلال خزرجی کے نکاح میں تھیں، جن سے ایمن پیدا ہوئے۔حضرت ام ایمن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی حاضنہ (کھلائی، آیا) تھیں اور آپ انہیں اُمّی کہہ کر بلاتے اور ان کے بیٹے حضرت اسامہ بن زید سے بچوں سا سلوک فرماتے اور اپنے زانو پر بٹھاتے تھے۔ان کی والدہ کی کنیت ام ایمن اپنے بیٹے ایمن کی وجہ سے تھی جو پہلے خاوند سے پیدا ہوئے تھے۔یہ غزوہ حنین میں شہید ہو گئے تھے۔(فتح الباری جزءے صفحہ ۱۱۳) باب کی پانچویں روایت میں ایک خامی ہے جو چھٹی روایت سے دور کی گئی ہے۔انصاری شخص جسے حضرت عبد اللہ بن عمرؓ نے رکوع و سجود نا تمام صورت میں کرتے دیکھا تھا، وہ حجاج بن ایمن خزاعی تھا اور اسے نماز دہرانے کے لئے کہا۔دریافت کرنے پر جب انہیں بتایا گیا کہ یہ حضرت ام ایمن کے پوتے ہیں تو انہیں ان کے عالی مرتبہ ہونے کا احساس ہوا۔اس روایت سے ظاہر ہے کہ غلام زادگی سے متعلق جذ بہ نفرت بالکل مٹ چکا تھا اور جذبات محبت و عزت میں تبدیل ہو گیا تھا۔قَالَ وَزَادَنِي بَعْضُ أَصْحَابي : قَالَ کا فاعل ابو عبد الله امام بخاری ہیں اور بَعْضُ أَصْحَابِی سے مراد یعقوب بن سفیان ہیں۔جنہوں نے اپنی تاریخ میں سلیمان بن عبد الرحمن سے نقل کیا ہے کہ حضرت ام ایمن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حاضنہ تھیں۔اور اس کے فاعل ذیلی بھی ہو سکتے ہیں۔زہری کے مجموعہ روایات میں جس کا نام ہی زہریات ہے، یہی بات سلیمان سے نقل کی ہے۔ان کے علاوہ طبرانی، ابو نعیم اور اسماعیلی نے مختلف اسناد سے یہی روایت سلیمان کے حوالہ سے نقل کی ہے۔(فتح الباری جزءے صفحہ ۱۱۴) (عمدۃ القاری جزء۱۶ صفحه ۲۳۵) حضرت اُسامہ رضی اللہ عنہ کے لئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ ان کی والدہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آیا تھیں۔باب ۱۹ : مَنَاقِبُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا حضرت عبد اللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما کے اوصاف ۳۷۳۸: حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ حَدَّثَنَا ۳۷۳۸ : محمد نے ہمیں بتایا کہ اسحاق بن نصر نے إِسْحَاقُ بْنُ نَصْرٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ہم سے بیان کیا کہ عبد الرزاق نے ہمیں بتایا۔عَنْ مَّعْمَر عَنِ الزُّهْرِيِّ عَنْ سَالِم انہوں نے معمر سے، معمر نے زہری سے ، زہری