صحیح بخاری (جلد ہفتم) — Page 224
صحیح البخاری جلد -۲- کتاب فضائل أصحاب النبي تشريح : ذِكْرُ أَصْهَارِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بی صلی اللہ علیہ وسلم کے دامادوں میں ریم سے ایک حضرت ابو العاص بن ربیع ہیں۔اس باب کے تحت ایک ہی روایت ہے جس میں حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت ابو العاص کی دامادی اور ان کی وفاداری کا ذکر ہے۔بجائے اس کے کہ حضرت علی کو کھلے طور پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم عتاب فرماتے ، اشارہ کیا ہے۔اس اسلوب کو عربی میں تعریض کہتے ہیں۔لطیف پیرایہ میں عتاب کی صورت ہے۔بہت کم ہوا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کھلے الفاظ میں کسی کو عتاب کیا ہو۔حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کی دلجوئی بھی مقصود تھی۔حضرت علی کو نکاح ثانی کرنے کا خیال فتح مکہ کے موقع پر ہوا تھا۔(فتح الباری جزء ے صفحہ ۱۱۰) حضرت علی کے مناقب کا ذکر علیحدہ باب میں آچکا ہے۔اس لئے عنوانِ باب میں حضرت ابو العاص بن ربیع نمایاں کئے گئے ہیں جو حضرت خدیجہ کے بھانجے تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی حضرت زینب سے بیا ہے گئے۔لفظ مصاہرت کے معنی مقاربت، دور والوں کو نزدیک کرنا۔دامادی سے دور کا شخص بھی اپنا ہو جاتا ہے۔( فتح الباری جزء ے صفحہ ۱۰۹) بَاب ۱۷ : مَنَاقِبُ زَيْدِ بْنِ حَارِثَةَ مَوْلَى النَّبِيِّ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام حضرت زید بن حارثہ کے اوصاف وَقَالَ الْبَرَاءُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ اور حضرت براڈ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْتَ أَخُوْنَا وَمَوْلَانَا۔نقل کیا کہ (آپ نے حضرت زیڈ سے فرمایا: ) تم ہمارے بھائی اور ہمارے دوست ہو۔۳۷۳۰ : حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ ۳۷۳۰ : خالد بن مخلد نے ہم سے بیان کیا کہ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ قَالَ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللهِ سلیمان نے ہمیں بتایا۔انہوں نے کہا: عبد اللہ بن بْنُ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ دینار نے مجھ سے بیان کیا۔حضرت عبد اللہ بن عمر رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ بَعَثَ النَّبِيُّ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا: صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَعْثًا وَأَمَّرَ نبي صلى اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر بھیجا اور اس عَلَيْهِمْ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ فَطَعَنَ بَعْضُ پر حضرت اسامہ بن زید کو امیر مقرر کیا تو بعض النَّاسِ فِي إِمَارَتِهِ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ لوگوں نے ان کی امارت پر طعنہ زنی کی۔نبی عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنْ تَطْعُنُوا فِي إِمَارَتِهِ صلى الله علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم اس کی امارت