صحیح بخاری (جلد ہفتم)

Page 142 of 458

صحیح بخاری (جلد ہفتم) — Page 142

صحیح البخاری جلد ۱۴۲ ۶۱ - كتاب المناقب کا ذکر ہے جو انفرادی اور جماعتی طور پر امت محمدیہ کے شامل حال ہوئیں اور قیامت تک ہوتی رہیں گی۔اس میں ایک برکت غلبہ کی ہے۔مسلمان اسی وقت کفار سے مغلوب ہوئے جب اسلامی روح ان سے پرواز کر گئی۔قلت و کثرت عدد کا اس غلبہ سے تعلق نہیں۔روایت نمبر ۳۶۴۷ میں خیبر کا جو واقعہ بیان ہوا ہے یہ کتاب المغازی باب ۳۸ میں مفصل آئے گا۔اس غلبہ کا تعلق نُصرت بالرغب سے ہے۔: روایت نمبر ۳۶۴۱ میں ہے کہ نبوت کی برکت سے امت اسلامیہ مخالفین کی ضرر رسانی سے محفوظ رہے گی۔حَتَّى يَأْتِيَهُمْ أَهرُ الله۔یہاں تک کہ ان کے پاس اللہ کا حکم آجائے۔یعنی جب وہ دین سے روگردانی کرنے لگے تو الہی فیصلہ ان کے خلاف صادر ہوا۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ پیشگوئی سترھویں اور اٹھارویں صدی میں پوری ہوئی اور آج وہ اپنے مخالفین سے جگہ جگہ نقصان اُٹھا رہے ہیں۔