صحیح بخاری (جلد ہفتم) — Page 135
صحیح البخاری جلد ۱۳۵ ۶۱ - كتاب المناقب اور بعید نہیں کہ غیر معمولی شگاف کا ظہور ایک ہی وقت میں تھا۔آپ کا یہ علم اور توافق اشارہ انگشت، انشقاق قمر اور اللہ تعالیٰ اور آپ کے ارادہ کی مطابقت و ہم آہنگی، یہ دراصل ایمان افروز اعجازی نشان ہے۔قرآن مجید میں بھی اس معجزہ کا ذکر ہے جس میں صراحت ہے کہ کفار نے بھی اس نشان کے ظاہر ہونے کا اقرار کیا لیکن انہوں نے اس کی یہ توجیہ کی کہ ان پر جادو کیا گیا تھا جس کے اثر سے ان کی آنکھوں نے چاند دو ٹکڑے ہوتے دیکھا۔فرماتا ہے: اقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ ( القمر : ۲) یعنی عرب کی تباہی کی گھڑی آگئی ہے اور چاند پھٹ گیا ہے۔جس نشان کے دیکھے جانے کی دوست و دشمن شہادت دیں، اس کی نسبت انکار مناسب نہیں۔البتہ مبالغہ آمیز روایات کہ چاند کا ایک ٹکڑہ مٹی کے اوپر اور دوسرا ٹکڑ افلاں جگہ تھا، امام بخاریؒ نے صحیح نہیں قرار دیں اور نہ یہ باور کیا جا سکتا ہے کہ اتنا بڑا حادثہ ہو اور وہ باقی دنیا سے پوشیدہ رہے۔سورۃ القمر کی مذکورہ بالا آیات کا تعلق یسعیاہ نبی علیہ السلام کی پیشگوئی سے بھی ہے جس کا ذکر ان کی کتاب یسعیاہ باب ۱۶:۲۱ میں ہے جس میں خبر دی گئی ہے کہ قیدار کی ساری حشمت جاتی رہے گی۔الساعۃ سے مراد یہی تباہی کی گھڑی ہے۔عربوں کے نزدیک چاند ان کی حکومت کا نشان تھا اور اب تک ان کے ہاں مہینوں کا شمار قمری حساب سے ہوتا ہے۔ان آیات کے سیاق و سباق سے ظاہر ہے کہ انشقاق قمر کا نشان بطور زجر تھا کہ وہ باز آجائیں ورنہ نہایت ہی ناگوار سزا اور سخت دن قریب ہے۔يَوْمَ يَدْعُ الدَّاعِ إِلى شَيْءٍ تُكر ( القمر : ٤) وہ دن جب بلانے والا ایک سخت نا پسندیدہ چیز کی طرف بلائے گا۔هَذَا يَوْمٌ عَسِر ( القمر : ٩): یہ بہت سخت دن ہے۔كَانَهُمْ جَرَا (القمر (۸) کہ (جس دن وہ ٹڈیوں کی طرح پراگندہ ہوں گے۔وَلَقَدْ جَاءَهُم مِّنَ الاَنْبَاءِ مَا فِيهِ : (القمر: ۵) اور یقینا ان کے پاس وہ اہم خبریں بھی آچکی ہے جن میں ان کے لئے تنبیہہ کا سامان موجود ہے۔غرض قرآن مجید نے انشقاق قمر کے نظارے سے وابستہ انداری پیشگوئی کا ذکر واضح الفاظ میں فرمایا ہے اور یہی وہ نشان تھا جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نبوت کے متعلق صحف عہد نامہ قدیم میں بطور علامت بیان ہوا ہے اور یہ نشان آپ کے وجود سے پورا ہوا۔باب ۲۸ ٣٦٣٩ : حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى :۳۶۳۹ محمد بن مثنیٰ نے ہم سے بیان کیا کہ معاذ : حَدَّثَنَا مُعَاذْ قَالَ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ نے ہمیں بتایا۔انہوں نے کہا: میرے باپ نے قَتَادَةَ حَدَّثَنَا أَنَسٌ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ مجھ سے بیان کیا کہ قتادہ سے روایت ہے کہ حضرت رَجُلَيْنِ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ انس رضی اللہ عنہ نے ہمیں بتایا کہ نبی صلی الم کے